اخبارات کی جھلکیاں

03/04/19

1176107
اخبارات کی جھلکیاں

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب  سے ترک ضلع موعلا کے ساحلی قصبے بودروم کےلیے براہ راست چارٹر پرواز  کا آغاز ہو گیا ہے۔  روزنامہ حریت کی اس خبر میں لکھا ہے کہ  پہلی چارٹر پرواز کے ذریعے  آنے والے سیاحوں  کا استقبال پھولوں سے کیا گیا  جن کی تعداد  180   تھی ۔

 

***  روزنامہ ینی شفق   کےمطابق ،  سال رواں    کی پہلی سہ ماہی کے دوران  انطالیہ آنے والے غیر  ملکی سیاحوں  کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 207    ہو گئی۔  ان سیاحوں میں جرمن سر فہرست رہے جن کے بعد  روسیوں کی تعداد  رہی ۔ انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کا ہدف 15 ملین سے 16 ملین مقرر کر دیا  گیا ہے  جبکہ مقامی سیاحوں کی تعداد  لگ بھگ 5 ملین کے رہنے کا  امکان ہے ۔

 

*** جنوبی کوریائی فوٹوگرافروں نے  ترک ضلع ادیامان کی تصویر کشی کی  : یہ سرخی روزنامہ اسٹار نے لگاتے ہوئے  خبر دی ہے کہ  نیشنل جیوگرافک ٹریولر  کے 8 کوریائی   فوٹو گرافروں  اور نامور بلاگرز  نے ضلع ادیامان کے سیاحتی اور تاریخی مقامات  کی  سیر کی  اور یونیسکو کی ثقافتی فہرست میں شامل کوہ نمرود  سمیت دیگر اہم مقامات کی تصاویر اتاریں ۔

***

 روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  استنبول  کے یاووز سلطان سلیم پل کو گزشتہ روز نیلی روشنیوں سے منور کیا گیا   جس کا مقصد   آٹزم کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں