اخبارات کی جھلکیاں

20/03/19

1166980
اخبارات کی جھلکیاں

***    ترکی نے انڈونیشیا میں  سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کےلیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔یہ خبر روزنامہ صباح نے  دی ہے  جس کے مطابق، ترک دفتر خارجہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں  انڈونشیا کے صوبہ پاپوا میں  شدید بارشوں کے پیش نظر   سیلاب کے باعث   جانی نقصان پر دلی  افسوس  کا اظہار  کرتےہوئے مرحومین کےلیے دعائے مغفرت اور  عوام و حکومت سے دلی ہمدردی   کا اظہار کیا ہے۔

 

*** روزنامہ  حریت نے  لکھا ہے کہ   ترک ٹماٹروں   کی برآمدات   میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں   13 فیصد کا اضافہہوا جس سے  یہ حجم 98 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ٹماٹروں کے اہم خریداروں میں روس سر فہرست   ہے جس نے  40 ملین ڈالرز کے ٹماٹر خریدے جس کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ شامل  ہیں۔

*** روزنامہ وطن        نے خبر دی ہے کہ   ترک ۔عرب تعاون انجمن    کے  اشتراک سے 24 تا 26 اپریل کے درمیان  استنبول میں  چھٹی ترک۔عرب غذائی نمائش   لگ رہی ہے جس میں  15 عرب ممالک سے 1500 تاجران 200 سے  زائد ترک کمپنیوں   کے حکام  سے ملاقات کریں گے۔ اس نمائش میں   ترک غذائی و زرعی  مصنوعات     کی منڈی کو عرب ممالک میں  فروغ دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

***  روزنامہ خبر ترک   کا لکھنا ہے کہ  ترک شعبہ   طبی سیاحت     کو ترجیح دینے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال  دس لاکھ  رکارڈ کی گئی ۔ انجمن برائے تھرمل   سیاحت  کے صدر یاووز یلیق  کا کہنا ہے کہ  گزشتہ سال طبی سیاحت کے حوالے سے ترکی کےلیے سود مند  سال رہا         کیونکہ   ترکی   کے گرم پانی کے چشمے اپنے   صحت بخش  کیمیائی معیار  اور مختلف امراض میں شفایابی کےلیے  منفرد خصوصیات کے حامل ہیں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں