اخبارات کی جھلکیاں

13/03/19

1162436
اخبارات کی جھلکیاں

***" لندن کو بیجنگ سے ملانے   کا سہرا  ترک ریلوے کے سر"   یہ سرخی روزنامہ اسٹار نے لگاتےہوئے  خبر دی ہے کہ    استنبول کے قریب  حلقہ  لی اور گبزہ  کے درمیان  لوکل ٹرین سروس شروع کر دی گئی ہے ۔صدر رجب طیب ایردوان نے  اففتاحی تقریب سے خطاب کے دوران   کہا کہ  اس سہولت کے ذریعے اب لندن سے بیجنگ جانے والی ٹرین  کو اس راستے سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

 

*** یورپ  کے مقابلے میں    امیرروسی سیاحوں کو   متوجہ کرنے کےلیے  ترکی نے کمر کس لی ہے۔ یہ خبر  "روزنامہ   حریت" نے  دیتےہوئے لکھا ہے کہ  اس سلسلے میں ترک ٹور آپریٹرز  نے روس کو اعزازی ملک  قرار دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ   روس سے استنبول کےلیے چلنے والی پروازوں میں بزنس کلاس   بھی مہیا کی جائے گی  اور   شعبہ سیاحت    میں  تربیت پانے والوں  کےلیے  روسی زبان سیکھنا  لازمی ہوگا ۔

 

*** روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ   آذری گیس  کی براستہ ترکی  یورپ  کو ترسیل کے حامل  ٹرانس انا طولیہ گیس   پائپ لائن   منصوبے کے تحت  گزشتہ سال  جون سے  اس سال فروری تک  ترکی کو  مجموعی طور پر 1 ارب 250 ملین  کیوبک  میٹر  گیس فراہم کی گئی  جس کی  سال رواں کے اواخر تک  مقدار 4 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی ۔ اس منصوبے کی تکمیل کے دوران  جانداروں کی نئی نسلیں بھی دریافت کی گئیں  جن میں سے 9  حیوانی اور  ایک نباتاتی ہے ۔  اس کے علاوہ  تاریخی نوادرات کی  دریافت  بھی بازیاب کی گئی ہے ۔

 

*** روزنامہ صباح کے مطابق  لاطینی ممالک سے ترکی کی سیر کو آنے والے  سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال سن 2017 کے مقابلے میں  59 فیصد زیادہ  تھی  جن میں اکثریت برازیلی سیاحوں کی ریکارڈ کی گئی ۔

لاطینی سیاحوں  کی تعداد میں اضافے کا سبب جنوبی امریکہ کےلیے   ٹرکش ایئر لائنز کی پروازوں میں اضافہ بھی ہے  جن کے ذریعے  اس سال    کے دوران اب تک  70 ہزار  679 مسافر ترکی آئے ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں