اخبارات کی جھلکیاں

06/03/19

1157881
اخبارات کی جھلکیاں

*** برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز   نے   ترک  تاریخ کی   اہم ترین فوجی مشقوں" نیلا وطن"    کی تصاویر  شائع کی ہیں۔

 روزنامہ صباح  نے یہ خبر دیتےہوئے مزید لکھا ہے کہ  ترک بحریہ   کے زیر اہتمام  ترکی   سے ملحقہ تینوں سمندروں میں  یہ مشقیں جاری ہیں جن میں جدید ترین   دفاعی آلات و  سازو سامان        کی صلاحیتیں  پرکھی جا رہی ہیں۔

*** روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  اس سال    ترکی میں  ہوا بازی ،خلائی اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل استنبول  "ٹیکنو فیسٹ" میں  حصہ لینے والوں   کی تعداد  گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ رہی ۔

 اس فیسٹیول میں  انسان دوست ٹیکنالوجی  ، اڑن  اور ڈرون گاڑیوں کی نمائش بھی ہوگی ۔

*** روزنامہ اسٹار کے مطابق ، ترک انجینئروں     نے   دفاعی قوتوں کےلیے   "اوزان" نامی آلہ    تیار کیا ہے جو کہ بارودی سرنگوں  کا پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔اس ڈیٹیکٹر کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا وزن  صرف 1480 گرام ہے    اور  یہ  سرنگوں کا  ممکن حد  تک صحیح پتہ چلانے    کی بھی  صلاحیت رکھتا ہے ۔

***  روزنامہ حریت  نے    اپنی ایک   لذیذ اور  میٹھی خبر میں لکھا ہے کہ ہر انسان کو  زندگی میں صرف ایک بار  ترک مٹھائی" لقمہ"  کا ذائقہ چکھنا چاہیئے۔ اخبار نے اس مٹھائی   کی   انسائیڈر نیوز سائٹ  کی  ایک فہرست میں جگہ پانے  کے حوالے سے بتایا ہے   استنبول میں خاص کر اس لقمہ  مٹھائی     کو  مختلف قسم کے  شربتوں  اور چاکلیٹ ساس کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے ۔

دراصل اس لقمے     کا ذائقہ اور ترکیب" جلیبی" سے کافی ملتی جلتی ہے ۔

***  روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  یکم جون  سے   ترکی کی قومی فٹ بال کے کوچ کے فرائض شینول گونیش ادا کریں گے لیکن اس سے پہلے وہ 22 تا25 مارچ کے درمیان   یورپی چیمپیئن شپ کے سلسلے  کے کوالیفائنگ میچوں     کی بھی نگرانی کریں گے جو کہ ترکی البانیہ اور مالدووا کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں