ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.02.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.02.19

1154405
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.02.19

***روزنامہ  ینی شفق " ٹرمپ کے داماد اور مشیر اعلٰی جیرڈ کشنر انقرہ میں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے انقرہ میں امریکہ کے داماد اور مشیر اعلیٰ جیرڈ کشنر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ آلبائراک نے کہا ہے کہ کشنر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے دونوں ملکوں  کے درمیان اقتصادی تعلق بڑھانے  سے متعلق اقدامات  کے بارے میں بات چیت کی۔

 

*** روزنامہ صباح "اقتصادی  اعتماد انڈیکس میں اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات نے ماہِ فروری کے اقتصادی اعتماد کے انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے۔ اعداد و شمار  کے مطابق  اقتصادی  اعتماد انڈیکس گذشتہ کے مقابلے میں رواں مہینے میں  1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 78.5 سے بڑھ کر 79.4 تک پہنچ گیا ہے۔ انڈیکس میں اس اضافے کا  سبب صارف، پیداواری صنعت اور خدمات کے سیکٹر کے انڈیکس  میں اضافہ ہے۔ ماہِ فروری میں پیداواری صنعت کا اقتصادی  اعتماد انڈیکس 96.9 اور خدمات کے سیکٹر کا اقتصادی  اعتماد انڈیکس 79.5 فیصد تک پہنچ گیا۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی سے روس کے لئے ایک ماہ کی لیموں کی برآمدات 10 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماہِ جنوری میں ترکی سے روس کے لئے  18 ہزار 60 ٹن لیموں برآمد کئے  گئے جن سے 10 ملین ایک لاکھ 72 ہزار 644 ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال روس کے لئے لیموں کی برآمد 13 ہزار 69 ٹن رہی جس سے 8 ملین 9 لاکھ 69 ہزار 50 ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا۔ مذکورہ ادوار کے تقابل سے پتا چلتا ہے کہ روس کے لئے  لیموں کی برآمد ی مقدار میں 38 فیصد  اور قدر کے اعتبار سے 13.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن "ترکی میں استراحت کے مقصد کے تحت پہلی بیالوجک جھیل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع ارض روم کی تحصیل عزیزیہ میں استراحت  کے زیر مقصد ترکی کی پہلی بیالوجک جھیل قائم کی جائے گی۔ یہ جھیل اور اس سے متعلقہ تنصیب ملکی آمدنی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس منصوبے میں 6 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر اراضی  پر تنصیبات کی تعمیر کی جائے گی۔ اس بیالوجک جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی کُل صلاحیت 90 ہزار مکعب میٹر اور جھیل کی لمبائی ایک ہزار 115 میٹر ہو گی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " دنیا کے بہترین 25 ہوٹلوں کا انتخاب ہو گیا، ترکی کے 2 ہوٹل بھی فہرست میں شامل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں کی ویب سائٹ ٹرپ ایڈوائزر نے سیاحوں  کے ووٹوں سے "ٹریولرز چوائس 2019"کی فہرست  میں شامل  دنیا کے بہترین 25 ہوٹلوں میں ترکی کے بھی 2 ہوٹل شامل ہو گئے ہیں۔ ان 2 ہوٹلوں میں سے ایک استنبول میں اور دوسرا کپادوکیہ میں ہے۔



متعللقہ خبریں