اخبارات کی جھلکیاں

27/02/19

1153350
اخبارات کی جھلکیاں

***ترک جمہوری تاریخ کی   سب سے بڑی فوجی مشقوں  کا آغاز  "نیلا وطن "2019 کے نام سے ہو گیا ہے  جس میں 103 بحری جنگی جہاز  حصہ لے رہے ہیں۔

 روزنامہ ینی شفق کی  خبر کے مطابق ،یہ بری مشقیں   ترکی سے ملحقہ تینوں سمندروں میں  ہونگی  جن میں   ایف سولہ طیارے بھی شامل ہونگے۔

یہ مشقیں 8 مارچ کو ختم ہونگی ۔

 

***  روزنامہ خبر  ترک     کا لکھنا ہے کہ  ہسپانوی شہر  بارسلونا  میں منعقد ہ   عالمی موبائل  کانگریس  2019  میں چھٹی بار   شامل ترک الیکٹرانک کمپنی  "ویسٹیل"  نے گوگل سے  مشترکہ تعاون کا اعلان  کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  ویسیٹل، اینڈروئیڈ سافٹ ویئر کے  تازہ ورژن"پائی "سے آراستہ ٹی وی سیٹس کو منیسا  میں  واقع ویسٹِل سٹی میں تیار کرےگا جن کی  یورپ کو برآمدات اس سال  مئی  میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

***   روزنامہ وطن کے مطابق ،دنیا بھر میں     کفایت بخش شہری زندگی ، جرائم   کی شرح میں کمی، شعبہ صحت کی خدمات ، آلودگی اور ٹریفک  قوانین      کی پابندی     پر   غیر جانبدارانہ تجزیہ کرنے والے ادارےnumbeo  نے   صحت مندانہ شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 5 ویں  نمبر پر ترک شہر برصا  ہے ۔

 

*** دنیا کی دوسری  بڑی  ہوا بازی   کی نمائش  ٹیکنو فیسٹ  استنبول  2019  کےلیے دراخواستیں جمع کرانے کی آخر تاریخ  کل ہے ۔  روزنامہ اسٹار کی خبر    میں لکھا ہے کہ  اس سال  نمائش میں  اڑنے والی گاڑیوں کے ڈیزائن بھی پیش کیے جائیں گے  جن میں کامیابی پر   2 ملین ترک لیرے کا انعام  ملے گا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں