ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.02.19

1150695
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت" چاوش اولو"شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کےگردو نواح کے علاقے میں دو بحری جہازوں کے ذریعے قدرتی وسائل کی تلاش کا کام شروع کیا جائے گا" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ آئندہ کے ایام میں جزیرہ قبرص کے اردگرد کے علاقے میں سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام دو بحری جہازوں کی مدد سے شروع کیا جائیگا۔ کل ضلع آئدن میں بزنس مینوں کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ ایجین،  مشرقی بحیرہ اسود اور  جزیرہ قبرص کے علاقے میں  موجود ہائیڈرو کاربن  کے ذخائر ترکی کے لیے حکمتِ عملی کا ہدف اور قومی معاملے کی حیثیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  نےکبھی بھی  قبرصی ترکوں اور ترکی کے عوام کے حقوق کو پاؤں تلے روندنے کی اجازت نہیں دی اب کے بعد بھی نہیں دیں گے۔

روزنامہ سٹار"  ہندوستانی  سیاحوں کی ترکی میں دلچسپی میں اضافہ"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ گزشتہ برس  ہندوستان سے ترکی کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 2017  مقابلے میں80 فیصد زیادہ رہی ہے۔ ہندوستان کے انقرہ میں سفیر سنجے بھٹاچریا  کا کہنا ہے کہ ھندوستانی سیاحوں نے عمومی طور پر استنبول،  کپادوکیا اور انطالیہ  کی سیر کو ترجیح دی ہے، تاہم، ارض روم،  وان جھیل اور قارس علاقوں کو بھی ایک پیکیج کی شکل میں سیاحوں کو پیش کیا جاسکتا ہے یہ مقامات بھی ہندوستانی سیاحوں کی دلچسپی حاصل کریں گے علاوہ ازیں بحیرہ  اسود کے علاقے بھی  قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہیں، جن  کو متعارف کروانا لازمی ہے۔

 روزنامہ خبر ترک نے" ترکی میں ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ ترکی میں ونڈر انرجی کی پیداوار گزشتہ برس ایک سال قبل کے مقابلے میں 497 میگا واٹ بڑھتے ہوئے 7369 میگاواٹ تک ہو گئی ہے۔ اس طرح ترکی  2018 میں ونڈ انرجی پاور اسٹیشنوں کے اعتبار سے یورپی یونین کے ممالک،  امیدوارممالک روس  اور یوکرین پر مشتمل 38 ممالک کے درمیان چھٹے نمبر پررہا ہے۔

روزنامہ ینی شفق" یورپی یونین کے ساتھ اضافی تجارت کا اشارہ" کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی خسارے کو کم سے کم سطح تک لانے والے ترکی نے گزشتہ برس 77٫3  ارب یورو کی  درآمدات کے مقابلے میں 76٫3 ارب یورو کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔153 ارب یورو کےتجارتی توازن میں سال 2018 کے خسارے کو  1٫2 ارب یورو تک گرانے والے ترکی کے امسال اس موضوع  پرفاضل مقدار میں جانے کی توقع کی جاتی ہے۔

روزنامہ صباح" ترک سیاحوں نے بیرون ملک4٫9 ارب ڈالر خرچ کیے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ گزشتہ برس دوسرے ممالک کی سیرو سیاحت کر نے والے 8 ملین 3 لاکھ 83 ہزار ترک شہریوں کے 80٫4 فیصد نے ذاتی طور پر  جبکہ 19٫6 فیصد نے پیکیج کی شکل میں مجموعی طور پر 4 ارب 896 ملین ڈالر کا زر مبادلہ بیرون ملک چھوڑا ہے۔ترک  محکمہ شماریات کی ویب سائٹ پر اعلان  کیا گیا ہے کہ ترک شہریوں نے گزشتہ برس  سیرو سیاحت پر اوسطاً  فی کس 584  امریکی ڈالر خرچ کیے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں