ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.01.19

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.01.19

1132383
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.01.19

*** روزنامہ خبر ترک " سلیمانیہ کے لئے پروازوں کی ممانعت کا خاتمہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل اور انفراسٹرکچر جاہد طورخان نے کہا ہے کہ 25 جنوری کو سلیمانیہ کے لئے پروازوں کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔ استنبول۔سلیمانیہ لائن پر ہفتے میں 7 پروازیں کی جائیں گی۔ 25 ستمبر کو عراقی علاقائی کرد انتظامیہ میں متنازع ریفرینڈم کے بعد سلیمانیہ اور اربیل کے لئے پروازوں کو التوا میں ڈال دیا گیا تھا اور گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں اربیل کے لئے پروازیں شروع کی گئی تھیں۔

 

*** روزنامہ وطن "ترکی اپنے علاقے کا واحد مستحکم ملک ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی اپنے محل وقوع کے علاقے کا واحد مستحکم ملک ہے۔ آلبائراک نے کل سوٹزرلینڈ کے قصبے ڈیوس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کی " ترقی پذیر منڈیوں کی صورتحال "نامی  نشست میں شرکت کی اور متعلقہ سوالات کے جواب میں کہا کہ ترکی کی اقتصادیات اپنے جغرافیے میں موجود مسائل کے باوجود ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی بنیادیں مضبوط ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار " قطر کے لئے ترکی کی برآمدات 62 فیصد اضافے کے ساتھ ایک بلین 19 ملین تک پہنچ گئی ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دوحہ میں ترکی کے سفیر فکرت اوزیر نے کہا ہے کہ 2018 میں ترکی کی قطر کے لئے برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 62 فیصد اضافے کے ساتھ ایک بلین 19 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ سال 2019 میں ان اعدا د و شمار کے 1.5 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت  " ترکی کا جوتوں کا سیکٹر اٹلی میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے جوتوں اور بیگوں کے سیکٹر کے نمائندوں نے اٹلی کے شہر ریوا ڈیل گارڈا میں منعقدہ ایکسپو ریوا میلے میں شرکت کی ۔ایجئین چمڑے اور چمڑے کی اشیاء کی برآمداتی یونین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ ایرکان زاندار نے اس بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو ریوا میلے میں یورپ کے بڑے بڑے ہول سیلر شرکت کرتے ہیں۔ اس میلے میں ترکی کی شرکت اہمیت کی حامل ہے۔ ترکی یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں سالانہ 300 ملین جوتوں کی برآمدات کر کے ایک بلین ڈالر زرمبادلہ حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " زیوگما موزائیک عجائب گھر کی سیر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار افراد تک پہنچ گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گذشتہ سال ضلع غازی آنتیپ میں ' خانہ بدوش لڑکی' نامی موزائیک کے میزبان زیوگما موزائیک عجائب گھر کی سیر کرنے والے زائرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 560 افراد تک پہنچ گئی۔ گذشتہ سال ' خانہ بدوش لڑکی' نامی موزائیک کو بھی امریکہ سے واپس لا کر عجائب گھر میں رکھا گیا اور توقع ہے کہ رواں سال میں عجائب گھر کی سیر کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں