ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

18.01.19

1128695
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "متحدہ امریکہ کے ساتھ نئے دور میں ' فری ٹریڈ معاہدے' کا ہدف  " کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ خارجہ اقتصادی تعلقات کی کمیٹی ترک۔ امریکی بزنس کونسل کے  صدر مہمت علی یالچن داع کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی  چند روز  پیشتر ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید  آگے لیجانے پر زور دینا ایک پر مسرت پیش رفت ہے، 20 ارب ڈالر کا باہمی تجارتی حجم نا کافی ہے، ہمیں کھیل کے اصولوں کو بدلنا ہو گا۔  جس کا راستہ' فری ٹریڈ  معاہدے' سے گزرتا ہے۔

روزنامہ ینی شفق "حفاظتی علاقے کے قیام کی سوچ  شامی شہریوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ شام  میں دریائے فرات کے مشرقی  کنارے تشکیل دیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے سیکورٹی زون  نے اپنے ملک  سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے والے لاکھوں شامی شہریوں   میں امید کے جذبات بیدار کیے ہیں۔ اپنے ملک و وطن کو لوٹنے  کے خواب دیکھنے والے شامی شہریوں  نے اس ضمن میں فی الفور اقدام اٹھائے جانے کی تمنا کا اظہار کیا ہے تو کہا جاتا ہے کہ  یہ چیز 40 لاکھ شامی شہریوں کی وطن واپسی میں  بار آور ثابت ہو سکتی ہے۔

روزنامہ سٹار "ترکی  زرعی اجناس  کی پیداوار سے حاصل کردہ  قومی آمدنی میں خطہ یورپ میں سرِ فہرست" جلی سرخی لگاتے ہوئے  لکھتا ہے کہ ترکی ایوانِ ہائے بازارِ حصص کے صدر رفات حصار جیک اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی  کھیتی باڑی و غلہ بانی کے شعبے میں ایک بلند سطح کی استعداد کا مالک ہے۔ ہم زرعی قومی آمدنی میں  پہلے اور دنیا میں 8 ویں نمبر ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ترکی کے ارد گرد کے علاقے میں تقریباً دو ارب نفوس آباد ہیں۔  یہ نفوس تقریباً 500 ارب ڈالر کی زرعی، خوردنی اور غلہ بانی کی  مصنوعات درآمد کرتی ہے۔ ہمارے خطے میں  ایک اس حوالے سے ایک وسیع منڈی موجود ہے۔

روزنامہ صباح "سکاریہ، کوجا ایلی اور برصا میں تیار کی جانےو الی گاڑیوں کا 85 فیصد  بیرون ملک برآمد کیا گیا"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی  کے موٹر گاڑیوں کی برآمدات میں  نمایاں اضلاع میں شامل سکاریہ، کوجا ایلی اور برصا میں  گزشتہ برس اوسطً 177 گاڑیاں  فی گھنٹہ کے حساب سے  تیار کی گئیں۔  جن میں ڈیڑھ سو بیرون  ملک برآمد کی گئیں ۔ ترک موٹر ساز صنعت نے گزشتہ برس مجموعی طور پر ایک ملین 5 لاکھ 52 ہزار 606 گاڑیاں بنائیں، جن کا 84٫5 فیصد   یعنی 1 ملین 3 لاکھ 12 ہزار 365 بیرون ملک برآمد کیا گیا۔

روزنامہ خبر ترک "قطر ، عالمی کپ کے لیے ترکی کو ایک وفد بھیجے گا" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ  قطری وزیر اعظم و وزیرداخلہ شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ  الا ثانی   نے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کو شرف ِ ملاقات بخشا۔ اس ملاقات میں سن 2022 میں قطر میں منعقد ہونے والے عالمی فٹبال کپ کے  دوران سیکورٹی تدابیر کے معاملات زیر ِ غور آئے۔ قطر  ، اس مقصد کے تحت 31 جنوری کو ترکی کو ایک وفد روانہ کرے گا جو کہ سپر لیگ  کے میچوں  میں  حفاظتی اقدامات کا بغور جائزہ لے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں