ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.11.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.11.18

1093068
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 22.11.18

*** روزنامہ اسٹار " ترکی انرجی کی بیس بن رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ "ترک اسٹریم منصوبے کے سمندری حصے کی تکمیل  کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کی شرکت سے منعقدہ تقریب روسی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے کا موضوع بن گئی ہے۔ روس کے سرفہرست روزنامے اِزوسٹیا  نے اس بارے میں اپنی خبر کو "ترکی ،روسی گیس کے لئے مرکز کی حیثیت اختیار کر رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ چھاپا ہے اخبار نے کہا ہے کہ ترک اسٹریم پروجیکٹ ، آق کویو پاور پلانٹ کی طرح ترکی اور روس کے درمیان شراکت داری کی علامت بن گیا ہے۔ روزنامہ 'ویدوموستی ' نے ترک اسٹریم منصوبے کو  روسی گیس یورپ پہنچانے  کے لئے روس کی توانائی کی کمپنی گیس پروم  کی طرف سے جاری  سب سے بڑے دو منصوبوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر کا کام دونوں ملکوں کے درمیان درپیش طیارے کے بحران  کے دور میں بھی تعطل کا شکار نہیں ہوا۔

 

*** روزنامہ وطن " کینسر کی مقامی ادویات کی تیاری آخری مراحل میں "کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی ادارے TUBİTAK  کی طرف سے سر اور گردن کے کینسر کی ادویات کی تیاری کے مراحل میں لیبارٹری    کا کام مکمل ہونے کو ہے۔ اس بارے میں اپنے بیان میں وزیر صنعت مصطفیّ وارانک نے کہا ہے کہ کینسر کی ان ادویات کا ابھی  مزید مراحل سے گزرنا ضروری ہے   مئی 2019 میں تیاری کے بعد ان ادویات کو  فرموں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت " کرک لر ایلی کا دودھ 16 ممالک میں پیا جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ تھریس کے اہم زرعی اور مویشی بانی کے مراکز میں سے کرک لر ایلی دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کر کے ملکی زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ضلع کرک لر ایلی کے گورنر عثمان بلگن نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 20 ملین ڈالر مالیت کے دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو برآمد کیا گیا۔ ہم اپنے یورپی معیاروں سے آہنگ   دودھ اور دودھ کی مصنوعات کو  16 ممالک  کو برآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 میں یورپی یونین کے ممالک میں سے سب سے پہلے یونان  کے لئے دودھ کی برآمد شروع کی گئی اور اس کے بعد  دودھ  کی لذت اور معیار کی شہرت ہونے پر اسے براعظم امریکہ سے لے کر براعظم ایشیاء تک متعدد ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح " لیفکے  کلاتھ روسی فرموں کے راڈار کی زد میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 1900 کی دہائی کے آغاز میں ضلع بلیجک  کی تحصیل عثمان لی میں تیار کئے جانے والے اور لیفکے کپڑے کے نام  سے مشہور کپڑے کی تیاری 1980 میں بند کر دی گئی  لیکن حالیہ سالوں میں جاری کورسوں کے ساتھ اس کپڑے کی بُنائی کو دوبارہ سے شروع کیا گیا ہے ۔ کپڑے کو اس تحصیل کے پرانے نام  پر "لیفکے کپڑا" کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ کپڑا روسی فرموں کی دلچسپی کا مرکز  بن گیا ہے۔ گذشتہ دنوں روس میں منعقدہ " ایتھنو فیشن فیسٹیول آف ینگ ڈیزائنر"  میں اس کپڑے کا تعارف کروایا گیا جسے جیوری نے پسندیدہ ترین ڈیزائنگ  منتخب کیا۔ فیسٹیول کے بعد بعض روسی فرموں نے  عثمان لی بلدیہ کے ساتھ رابطہ کر کے لیفکے کلاتھ  کے نمونے طلب کئے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "  چناق قلعے سے دریافت ہوا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ چناق قلعے 18 مارچ یونیورسٹی  کی آرکیالوجی  ٹیم  نے 3 سالہ  محنت  کے بعد 2 ہزار 700 سالہ  لیمنائی تاریخی شہر دریافت کیا ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ  کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر  ریحان کھیورپے نے کہا ہے کہ یہ شہر ایونیا  سے آنے والے مہاجرین نے قائم کیا جن کا دور عہد روما تک جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر تاریخ میں جزیرہ نما گیلی بولو  کے امیر ترین شہروں میں سے ایک رہا ہے۔



متعللقہ خبریں