ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.10.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.10.18

1066819
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.10.18

*** روزنامہ صباح "صدر ایردوان کی طرف سے افریقہ سے اہم اپیل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے  افریقی ممالک سے مقامی کرنسی کے ساتھ مشترکہ تجارت کرنے کی اپیل کی ہے۔ استنبول میں  دوسرے ترکی۔افریقہ  ٹریڈ فورم کے افتتاحی خطاب میں صدر ایردوان نے کہا  ہےکہ ہم نے پورے برّ اعظم افریقہ میں اپنے سفارتی وجود کو  مضبوط کیا ہے تو دوسری طرف افریقی ممالک نے بھی ترکی میں اپنے سفارتی نمائندہ دفاتر کی تعداد کو 10 سے بڑھا کر 33 کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے بین الاقوامی پلیٹ فورموں سے گلوبل امن  اور عدل و انصاف کے قیام  کے لئے ترکی کی کوششوں کے ساتھ ہمارے افریقی دوستوں نے بھر پور تعاون کیا ہے۔ اب میں اپنے تمام افریقی دوستوں اور بھائیوں سے کہتا ہوں کہ "آئیے اپنی قومی کرنسیوں کے ساتھ مشترکہ کام کریں"۔

 

*** روزنامہ حریت " استنبول نئے ائیر پورٹ کی ٹکٹوں کی فروخت  شروع ہو رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز ،استنبول نئے ائیر پورٹ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کو چند دنوں میں شروع کر دے گی۔ اس وسیع و عریض ائیر پورٹ کے سرکاری افتتاح کے بعد ٹرکش ائیر لائنز کی بعض اندرون و بیرون ملک پروازیں یہاں سے  کی جائیں گی۔ جن پروازوں کی ٹکٹیں فروخت ہوں گی ان میں ازمیر، آدانا، انقرہ، انطالیہ ، باکو  اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ شامل ہیں۔ استنبول نئے ائیر پورٹ  کے مسافروں کے حصے کا 70 فیصد ٹرکش ائیر لائنز  کا ہو گا۔ تاہم نئے ائیر پورٹ پر سب سے بڑی منتقلی 30 سے 31 دسمبر کو ہو گی۔

 

*** روزنامہ وطن "آطاق میں نئی خصوصیات کا اضافہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ نئی فراہمی سے سکیورٹی فورسز کے ہینگر میں موجود آطاق ہیلی کاپٹروں  کی  تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور اس دوران ان ہیلی کاپٹروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے بھی کاروائیاں جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹروں میں مواصلات  اور الیکٹرانک  جنگی پیکٹ  جیسی صلاحیتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔فیز۔2 پیکٹ کے ان ہیلی کاپٹروں کو نئے سوفٹ وئیر سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آطاق ہیلی کاپٹر کے پروٹو ٹائپ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہیلی کاپٹروں کے لئے مقامی موٹر تیار کرنے  اور 20 ملی میٹر  سسٹم کی تنصیب کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "مُولا میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ضلع مُولا میں رواں سال کے 9 مہینوں میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مُولا محکمہ ثقافت و سیاحت کی ڈپٹی منیجر  فیلیز کھارا جا آچ نے کہا ہے کہ مُولا میں آنے والے سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد برطانوی سیاحوں کی ہے۔ رواں سال میں ضلعے میں آنے والے برطانوی سیاحوں کی تعداد 9 لاکھ 75 افراد رہی۔ اس کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 487 سیاحوں کے ساتھ روس دوسرے ، ایک لاکھ 77 ہزار 94 سیاحوں کے ساتھ جرمنی دوسرے ، ایک لاکھ 68 ہزار 165 سیاحوں کے ساتھ یوکرائن  تیسرے اور ایک لاکھ 32 ہزار 895 سیاحوں کے ساتھ پولینڈ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " مقامی  اور غیر ملکی پُتلی گر دارالحکومت انقرہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ اس سال چوتھی دفعہ متوقع بین الاقوامی انقرہ پُتلی فیسٹیول میں 9 ممالک سے 36 پُتلی تماشے شائقین کے لئے نمائش کئے جائیں گے۔ فیسٹیول 12 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا  اور انقرہ تاریخ و جغرافیہ  فیکلٹی  کے فارابی سالون میں "سقراط کی آخری رات" نامی کھیل سے فیسٹیول کا افتتاح ہو گا۔



متعللقہ خبریں