اخبارات کی جھلکیاں

10/10/18

1065809
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ صباح   نے خبر دی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  دورہ ہنگری  کے دوران بوداپسٹ میں   گل بابا  کی تزیئن شدہ  درگاہ    پر حاضری  دی    اس موقع پر ہنگری کے  وزیراعظم وکٹر اوربان  بھی موجود تھے ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ  گل بابا آج سے 477 سال قبل   اس مقام پر شہید ہو گئے تھے  جنہیں بھولنا  نا ممکن ہے  اور مجھے یقین ہے کہ ان کی ذات  عالی   دونوں ممالک کے درمیان  دوستی کی علامت بننا جاری  رکھے گی ۔

 

***   ہنگری کی کمپنیاں  ترکی میں سرمایہ کاری بڑھائیں گی:وزیر تجارت یہ سرخی روزنامہ  وطن نے لگاتےہوئے  وزیر تجارت  رخسار پیکجان  کا حوالہ دیا۔  پیکجان نے  بودا پسٹ میں  ترک۔ہنگری تجارتی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ    ہنگری میں متعدد ترک کمپنیاں  مصروف عمل ہیں جس کے جواب میں   ہنگری کی کمپنیاں بھی  ترکی میں سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں  جس سے امید ہے کہ   دو طرفہ  تجارتی  و اقتصادی تعلقات  میں مزید فروغ   ہوگا۔

 

***  روزنامہ خبر ترک کے مطابق ، روسی وزیر توانائی الیکسینڈر نوواک نے    ترک فلو  گیس پائپ لائن   کے حوالے سے کہا ہے   دو پائپ لائنوں پر مشتمل یہ  منصوبہ   ترکی ا ور یورپ کی گیس کی ضروریات پوری گا جو کہ  جنوری 2020 میں اپنا کام شروع کر دیں گی ۔نوواک نے کہا   کہ  یہ منصوبہ  روس۔ترک حکومتوں کے درمیان طے کیا گیا ہے  جس  پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

 

***روزنامہ ینی شفق  کا لکھنا ہے کہ  ترک قومی فضائی کمپنی  کے طیاروں   میں نصب  تفریحی و معلوماتی پروگرامز  میں اب ٹی آر ٹی ورلڈ بھی شامل ہو گیا ہے جس کی براہ راست  نشریات اب      ٹرکش ایئر  لائنزکی پروازوں  میں دستیاب ہوگی  اور مسافروں کو    غیر جانبدار،شفاف اور مختلف   طبقہ فکر کے خیالات جاننے کو ملیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  تھری ڈی  اینیمیشن   کی تربیت کینیڈا  کے ایک ممتاز ادارے سے حاصل کرنے کے بعد  ویژویل ایفیکٹس میں ماہر عبداللہ  ایجیر لی    نے    ہالی ووڈ میں اپنا سکہ جمانا  شروع کر دیا ہے ۔

 ان کی مشہور فلموں میں  اسٹار  وارز ، بلیک پینتھر،ٹرانسفارمرز ، ،وار کرافٹ اور ہنگر گیمز  کے نام نمایاں ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں