ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.09.2018

ترک ذرائع ابلاغ

1046597
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 10.09.2018

***روزنامہ    حریت نے " آقدامار  کلیسے میں تین سالوں بعد  مذہبی تقریب"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   وان کی تحصیل    "گے واش"   میں موجود  قدیم کلیسے آقدامار   میں تین سالوں بعد  مذہبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  وزیر ثقافت و  سیاحت  مہمت   نوری ایرسوئے  نے بھی اس مذہبی تقریب میں شرکت کی۔  یہ مذہبی  تقریب  آرمینی پیٹرک   آرام  آتیشیان کی نگرانی میں منعقد ہوئی ۔ اس مذہبی تقریب میں ترکی اور غیر ممالک سے بڑی تعداد میں   لوگوں نے شرکت کی۔

 

***روزنامہ صباح  نے " امینہ ایردوان کو انسانی خدمات کی بنا پر  ایوارڈ"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ  ایردوان کو  میانمار میں  انسانی ٹریجڈی  سمیت مختلف   اوقات میں  انسانی خدمات  کی بنا پر  گلوبل  ڈونر  فورم  کی جانب سے  ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔ امینہ ایردوان    کو گیارہ ستمبر کو  یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ   خبر ترک  نے " انطالیہ فضائی راستے سے آنے والے سیاحوں کی تعداد  ساڑھے نو ملین تک جا پہنچی " کی سرخی کے تحت اپنی  خبر میں لکھا ہے کہ انطالیہ  امسال فضائی راستے  آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد   نو ملین چھ لاکھ  66 ہزار تک جا پہنچی ہے اور مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

***روزنامہ  وطن  نے " چین،  ترکی سے   خشک  انگور   خرید ے گا "   کے زیر عنوان خبرکے مطابق  چین جو     اس سے قبل  امریکہ سے خشک انگور خریدا کرتا نے اپنا ارادہ  تبدیل کرتے ہوئے   اب ترکی سے خشک انگور خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار نے "  تاریخی  مقبرے کی منتقلی"  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   باتمان  کی تحصیل   حسن کیف  میں  زیر تعمیر   بیراج کی وجہ سے   زیر آب  رہ جانے والے شاہکاروں جن میں 800 ٹن وزنی عبداللہ کا مقبرہ بھی شامل ہے  کو تحفظ کی   خاطر دوسرے علاقے منتقل کی جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں