ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

07.09.18

1045273
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ترک دفاعی صنعت  کا ٹرن اور  دس ارب لیرے سے بھی تجاوز کر گیا" کے زیر ِ عنوان لکھتا ہے کہ ترک مسلح أفواج تقویت  فاؤنڈیشن   کی حصہ دار  اور دفاعی صنعت کے ایڈمیریل  شپ  کے نام  سے منسوب کی جانے  والی فرموں کی  سالانہ کارکردگی کی بدولت ان کا  ٹرن آور  10٫5 ارب  لیرے  تک جا پہنچا ہے۔ تیار کردہ  قومی، جدید مصنوعات اور سسٹمز  کی  بیرون ملک برآمد ات   میں اضافے  کی بدولت دفاعی صنعت   کو قابل ِ ذکر حد تک فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ترک دفاعی صنعتی فرمیں دنیا کی سب سے بڑی ایک سو صنعتی فرموں  کی فہرست میں شامل ہے۔

روزنامہ حریت "ترکی  کے گنے چنے مقامات میں سے ایک،  جو آتا ہے وہ دوبارہ مڑ کر ضرور آتا ہے" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا  ہے کہ انطالیہ  کی تحصیل عبرادی میں ترکی کی بڑی ترین اور دنیا کی تیسری بڑی زیر زمین جھیل  کا مالک آلتن بیشک غار  مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی  کا مرکز بنا  ہوا ہے۔ نمکیات والے پانی  کی بدولت  مختلف رنگوں کا امتزاج پیش کرنے والی جھیل  غار کے اندر تک پڑنے والی سورج کی کرنوں  کے ساتھ زائرین کو شاندار نظارے سے محظوظ کراتی ہے۔ سطح سمندر سے ساڑھے 4 سو میٹر کی بلندی پر واقع غار تک  400 میٹر طویل زیر زمین جھیل میں بوٹ کے سفر کے ساتھ  رسائی ممکن  بنتی ہے۔

روزنامہ وطن " ترکی میں جرمن  سیاحوں   کی تعداد میں بدستور اضافہ" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ امسال  کے سات ماہ میں  گزشتہ برس کے مقابلے میں  بیس فیصد کے اضافے کے ساتھ 2 ملین تین لاکھ 21 ہزار جرمن سیاح ترکی  آئے ہیں تو جرمن ممتاز ٹورزم فرموں  نے مژدہ دیا ہے کہ مزید جرمن سیاح  ترکی کی سیر کو آئیں گے۔جرمنی کی  اہم تحقیقاتی فرموں میں سے ایک تریوو ٹرینڈ  کے ڈائریکٹر جنرل ماتھیاس لانگے کا کہنا ہے کہ "ترکی شعبہ سیاحت کے حوالے سے ایک انتہائی جاذب نظر ملک ہے ، لاسٹ منٹ  ریزرویشنز میں ترکی اس وقت سر فہرست ہے۔ ترکی میں آئندہ کے  ہفتوں میں بھی  ہوٹلوں   میں فل بکنگ متوقع ہے۔

روزنامہ سٹار"ترکی کا پہلاہوا پیمائی ، خلائی و ٹیکنالوجی میلہ :ٹیکنو فیسٹ"  عنوان کے تحت  اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی  میں  پہلی بار ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام  20 تا 23 ستمبر  استنبول کے نئے ہوائی اڈے کے ہال میں ہو گا۔ اس دوران ٹیکنالوجی مقابلے،  فضائی کرتب، سیمینار اور بین الاقوامی سرگرمیوں کا انعقاد ہو گا۔  مقابلوں میں "انسانی فوائد کی حامل ٹیکنالوجی، ڈراؤن۔ ماڈل طیارے،  بلا انسان کے زیر زمین سسٹمز، روبوٹیک  فاتح 1453، روبو ٹیکسی،  مصنوعی ذہانت، ماڈل سیٹ لائٹس" کے موضوعات پر ماہرین اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

روزنامہ صباح "ہوائی جہازوں کے مسافروں کی تعداد میں ماہ اگست میں اہم اضافہ" زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد  گزشتہ برس کے اگست کے مقابلے میں 4٫8 فیصد کی شرح کے اضافے کے ساتھ 22٫8 ملین تک رہی ہے تو غیر ملکی مسافروں کی تعداد میں 10٫8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں