ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.09.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.09.18

1042978
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.09.18

*** روزنامہ ینی شفق "ٹیکنو فیسٹ استنبول میں گنتی کے دن رہ گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "قومی ٹیکنالوجی کا آغاز " کے  اہداف کے دائرہ کار میں 20 سے 23 ستمبر کو دنیا کے بڑے ترین ائیر پورٹوں میں سے استنبول نیو ائیر پورٹ  پر ٹیکنو فیسٹ استنبول کا انعقاد ہو رہا ہے۔ یہ ترکی کا پہلا ایوی ایشن، اسپیس  اینڈ ٹیکنالوجی  فیسٹیول ہے ۔ فیسٹیول میں ترکی کی تاریخ کے بڑے ترین انعامی ٹیکنالوجی مقابلے کروائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ زائرین کی دلچسپی کے لئے فضائی مظاہرے ، سیمینار اور بین الاقوامی انٹرپرائزنگ سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "ٹرکش کارگو طیاروں نے اپنی پرواز کے نقاط کی تعداد 85 کر دی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ 'ٹرکش کارگو 'فضائی کارگو نقل و حمل میں دنیا کی تیز ترین رفتار سے پھیلتی ہوئی کارگو سروس ہے اور اب اس نے اپنی پرواز کے نقاط میں روانڈا کے دارالحکومت کیگالی اور عمان کے دارالحکومت مسقط کا بھی اضافہ کر لیا ہے۔ نئے پرواز کے نقاط کے ساتھ ٹرکش کارگو  کے نقاط کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " ترکی اور روس زراعت کے سمجھوتوں پر دستخط کریں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی اور روس 5 ستمبر کو استنبول CNR ایکسپو  میں متوقع فورم کے ساتھ زرعی سمجھوتے  کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ "فوڈ استنبول" فیسٹیول کے بعد خارجہ اقتصادی تعلقات کلب DEİK کی طرف سے منعقدہ ترکی۔روس  ٹریڈ کونسل  کے دائرہ کار میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں  دونوں ملکوں سے ٹیکسٹائل، فولاد۔اسٹیل، خوراک ، فرنیچر، زراعت اور مشینوں کے سیکٹروں  کے نمائندے شرکت کریں گے اور اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

 

***روزنامہ صباح" پامق قلعے  میں سیاحوں کا ہجوم" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع دینیز لی کی سفید جنت کے نام سے مشہور علاقے پامق قلعے میں 60 بعد مسیح میں زلزلے کے نتیجے میں   بننے والا کلوپطرہ حوض علاقے کی سیر کرنے کے لئے آنے والے سیاحوں کا مرکز توجہ بنا ہوا ہے۔ اس حوض میں مصر کی ملکہ کلو پطرہ کے بھی غسل کرنے کی روایت موجود ہے۔ اس حوض میں تیراکی کر کے سیاح حوض کے گرم اور پُر شفا پانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سیاحوں کے علاوہ مختلف بیماریوں کے مریض بھی شفا کی نیت سے اس حوض کے پانی سے غسل کرتے ہیں۔ ایک روایت کے مطابق ایفس کی طرف جاتے ہوئے حضرت مریم   نے اپنی بیمار آنکھوں کو اس حوض کے پانی سے دھویا اور شفا پائی تھی۔

 

*** روزنامہ حریت "ایکشن فلموں کے مشہور ناموں میں سے وان ڈیم کی طرف سے ترکی کی تعریف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں جیوری کے فرائض کے لئے انطالیہ آنے والے فلم اسٹار  جین کلاڈ وان ڈیم  نے ترکی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ترک لوگ بہت پُر خلوص  اور ملنسار ہیں"۔ ترک کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہاں مجھے ایسے شاندار کھانے پیش کئے گئے ہیں کہ میں حیران ہوں کہ کس کی بات کروں اور کس کی نہ کروں۔ خاص طور پر تاش کباب بہت شاندار تھے"۔ وان ڈیم نے مستقبل میں ترکی میں ٹیکسٹائل کا کام شروع کرنے کا بھی ذکر کیا۔



متعللقہ خبریں