ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.07.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.07.18

1013986
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.07.18

*** روزنامہ ینی شفق "منبچ اجلاس " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات سے قبل صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ مذاکرات میں مشترکہ منبچ  روڈ میپ کے اطلاق اور شامی بحران کے حل جیسے موضوعات پر بات کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

 

*** روزنامہ حریت " پھلوں کی برآمدات پر ورلڈ کپ کے مثبت اثرات " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ رواں سال کے جنوری سے جون  تک کے دورانیے میں ترکی کی تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں مقدار کے حوالے سے 16 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ملین 63 ہزار ٹن  اور مالیت کے اعتبار سے 23 فیصد اضافے سے 1 بلین 175 ملین 5 لاکھ 65 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ۔ اُلو داع برآمد کنندگان یونین  سے موصول معلومات کے مطابق مذکورہ دور میں روس میں عالمی  فٹبال کپ کے میچوں نے بھی پھلوں کی بیرون ملک فروخت میں اضافہ کیا۔

 

*** روزنامہ صباح " ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑا قدم،  سال 2023 میں قومی ڈرون جنگی طیارہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ مقامی و قومی اسلحے کے موضوع   پر ترکی کے  اقدامات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔  ترک مسلح افواج کے لئے ڈرون طیارہ اور مسلح ڈرون طیارہ تیار کرنے والی اسلحہ ساز کمپنی بائکار کے تکنیکی ڈائریکٹر جنرل سلجوق بائراکتار نے ایک اور خوشخبری سنائی ہے۔ بائراکتار نے کہا ہے کہ کلاسیکی جنگی طیاروں کا دور ختم ہو گیا ہے اور ہم نے ڈرون جنگی طیاے کے منصوبے پر کام  کا آغاز کر دیا ہے اور یہ ڈرون جنگی  طیارہ سال 2023 میں تیار ہو جائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " مقامی ڈرون آبدوز کی تیاری" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ازمیر میں ترک انٹرپرائزر مہمت صالح آری کھیوک نے مقامی امکانات کے ساتھ ریموٹ کنٹرول "ڈرون آبدوز" تیار کی ہے۔ "کھوجی " کے نام  سے یہ آبدوز اپنے اوپر لگے آلات کی مدد سے تلاش و بچاو کی کاروائیوں میں، زلزلے یا معدنی ذخائر  کی تلاش میں  استعمال کی جا سکتی ہے ۔ آبدوز کو مسلح ڈرون آبدوز میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " بالقان میں ترک موسیقی کی بہار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بین الاقوامی ترک ثقافتی  ادارے "ترک سوئے " کے یوتھ روم آکسٹرا  میں شامل ترک دنیا کے مختلف مقامات  سے آنے والے نوجوان موسیقار ترک سوئے کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بالقانی ممالک کو  ترک موسیقی  سنانے کے لئے دوسری دفعہ ٹوئر پر نکل رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں