ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

09.07.18

1008776
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن " چاوش اولو کا جاپان سے اظہارِ تعزیت" کے  زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  جاپان کے مغربی اور وسطی علاقوں کو اپنے زیرِ اثر لینے والی موسلا دھار بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش ِ اراضی کے واقعات میں  اپنی  جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھنے  والوں کے لیے جاپان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 روزنامہ وطن "ترکی  سے صومالیہ  میں دہشت گرد حملوں کی مذمت " عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی نے صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الا شباب  کے   کار بم حملے  کی مذمت کی  ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں  پیش آنے والے دہشت گرد حملوں میں لوگوں  کی ایک بڑی تعداد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر    ترکی کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

روزنامہ حریت نے  "ہر دس سیاحوں میں سے ایک  تحصیل الانیہ کا رخ کر رہا ہے" جلی سرخی  چسپاں کرتے ہوئے    لکھا ہے کہ انطالیہ کی تحصیل الانیہ،  یورپ اور روس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد  کے ساتھ   5 لاکھ سے زائد نفوس کا مالک بن جاتا ہے۔ 2017 میں 35 لاکھ سیاحوں کے  آنے والا یہ علاقہ ترکی کی سیر کو آنے والے  ہر 10 سیاحوں میں سے ایک جبکہ انطالیہ کی سیر  کو آنے والے ہر تین سیاحوں  میں سے ایک کی میزبانی  کر رہا ہے۔

روزنامہ سٹار"ایرانی  سیاح اپنے ملک سے زیادہ ترکی کو ترجیح دیتے ہیں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ایرانی فروغِ سیاحت، منصوبہ بندی اور  تعاون  ڈیسک  کے ذمہ دار محمد ثابت  کا  کہنا ہے کہ ایرانی  سیاح ملک کے  سیاحتی علاقوں  کی سیر کے بجائے  'معیاری اور کم خرچ'  ہونے کی بنا پر ترکی کی سیر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق "ترک پہلوان عالمی چمپین"   عنوان کے تحت  لکھتا ہے کہ کروشیا کے دارالحکومت زاغرب میں جاری ورلڈ سٹارز ریسلنگ چمپین شپ میں محمد حمزہ بکر نے گریکو رومن اسٹائل کی 110 کلو گرام کی کیٹیگری میں آذربائیجانی  پہلوان سارک خان مامیمادوف کو 9۔0 کے اسکور ناک آؤٹ کرتے ہوئے عالمی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں