ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

29.06.18

1002558
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "ایس۔400 میزائل   کا معاملہ ناقابل واپسی ہے"  کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بلوم برگ ٹی وی سے انٹرویو میں  بتایا ہے کہ روس  کے ساتھ  ایس۔400 فضائی دفاعی  نظام  کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔ ترکی کہاں سے، کس قسم کے فضائی دفاعی نظام اور کس ٹیکنالوجی  سے لیس جیسے معاملات کا فیصلہ بذات ِ خود کرتا ہے۔

روزنامہ وطن"یورپی یونین  امور کے وزیر    سے افریقی سربراہان کو 'یورپی یونین' کے حوالے سے انتباہ عنوان  کے تحت لکھتا ہے کہ یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے ایک اعلان میں کہا  ہے کہ یورپی یونین پناہ گزین کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر  کسی معاہدے کے قیام  کی متمنی ہے ، لیکن میں اپنے افریقی دوستوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ  اس حوالے سے کسی معاہدے کو قبول کرنے سے قبل ہمارے ساتھ  بات چیت فائد مند ثابت ہو سکتی ہے۔  ہم آپ کو  یورپی یونین  کے ساتھ 18 مارچ کو طے پانے والے  معاہدے کی رو سے ہمیں دیے گئے وعدوں کو طرح طرح  کے بہانوں کے ساتھ پورا  نہ کرنے  کے حوالے سے تمام  تر حقائق سے آگاہی  کرا سکتے ہیں۔

روزنامہ حریت "مرکل کا ترکی کے بارے میں تبصرہ"  جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ جرمن  چانسلر انگیلا مرکل  کا کہنا ہے کہ ترکی نے پناہ گزینوں کے لیے شاندار بندوبست کیا ہے۔ ہمیں اس قابل ہونا  چاہیے کہ ہم تین ملین سے زائد پناہ گزینوں کو مشکل حالات میں قبول کرنے والے  ترکی  کو تین ارب یورو  کے امدادی پیکٹ کو تیار کرتے ہوئے   اس ضمن میں اپنا ہاتھ بٹانے کا پیغام دینا چاہیے، آپ ترکی پر نکتہ چینی کر سکتے ہیں لیکن اس ملک نے پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

روزنامہ سٹار"ترکی   میں توانائی کے تحفظ کے لیے 600 ملین ڈالر کی امداد" عنوان کے ساتھ  اپنی خبر میں لکھتا  ہے کہ ایشیا  انفراسڑکچر  بینک نے  جھیل تُز  میں  موجود قدرتی گیس کی ذخیرہ اندوزی  منصوبے  کے  اخراجات کو پورا کرنے کی خاطر قرضے  کی منظوری دے دی ہے۔

روزنامہ خبر ترک "اقتصادی بینک کو 400 ملین ڈالر کا قرضہ"  کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی ترقیاتی  بینک اور چینی انڈسڑیل اینڈ ٹریڈ بینک   کے درمیان 400 ملین ڈالر کے قرضے کے ایک معاہدے پر دستخط  ہوئے ہیں۔یہ قرضہ ترکی  کے ترقیاتی بینک کے کارپوریٹ فنانس میں استعمال  کیا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں