اخبارات کی جھلکیاں

27/06/18

1000629
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ٹرمپ نے  جناب ایردوان کو مبارک باد کا ٹیلیفون کیا ۔

یاد رہے کہ دونوں صدور 11 تا 12 جولائی کو برسلز میں نیٹو اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے۔

 

***  روزنامہ وطن کے مطابق ، عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے جاپان کریڈٹ  ریٹنگ ایجنسی نے  عام انتخابات کے بعد    ترکی کی اقتصادی صورت حال  کو  تسلی بخش  قرار دیا ہے ۔

 

***" انطالیہ نے ساڑھے چار ملین سیاحوں کا خیر مقدم کیا " یہ سرخی  روزنامہ صباح نے لگاتےہوئے خبر دی ہے کہ  سال رواں   کے  دوران   ایک اندازے  کے مطابق  انطالیہ شہر  میں 14 ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہوگی  ۔محکمہ سیاحت  کے اندازےکی رو سے اب تک  4 ملین 5 لاکھ 7 ہزار کے قریب غیر ملکی سیاح انطالیہ  کی سیر کر چکے ہیں     ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک   نے  لکھا ہے کہ  ترکی کے عام انتخابات کے بعد ترک  شہریوں کی اکثریت موسم گرما کی تعطیلات میں مصروف ہو گئی ہے   جس کی وجہ سے ٹرکش ایئر لائنز   کی پروازوں میں گہما گہمی نظر آرہی ہے ۔

 

***"  چینی صحافی اور سوشل میڈیا کے نمائندے استنبول میں ": یہ سرخی روزنامہ حریت نے لگاتے ہوئے  خبر دی ہے کہ  ترک  لسان و تاریخ  کو دنیا میں متعارف کروانے کے لیے  برسر پیکار یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کی دعوت پر  چینی  صحافیوں  نے استنبول آمد پر بعض مشہور مقامات کی سیر کی     اور  تاریخ حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

 



متعللقہ خبریں