ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.06.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.06.18

995200
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 19.06.18

*** روزنامہ اسٹار" منبچ میں پیٹرولنگ شروع ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع سامسون میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترک فوجیوں نے شام کے علاقے منبچ میں پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " ترکی کی چیری کے لئے اولمپکس کی ڈوپنگ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فٹبال عالمی کپ کی وجہ سے 17 جون سے روس کے لئے چیری کی برآمد  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں  117 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ہزار 900  ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ بیرونی ممالک بھیجی جانے والی 45 ہزار 196 ٹن ترکی کی چیری  کا 28 فیصد روس کے ہاتھ فروخت کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " دنیا کا سب سے بڑا تعمیراتی بحری جہاز چناق قلعے باسفورس سے گزرا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک رو قدرتی گیس پائپ لائن  کی گہرے پانیوں میں بچھائی کا کام کرنے والا دنیا کا بڑا ترین تعمیراتی بحری جہاز پائنرنگ سپرٹ  چناق قلعے باسفورس سے گزرا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق " بیروزگاری واحد رقم بننے کے قریب" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی میں بیروزگاری  کی شرح ماہِ مارچ میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1.6 فیصد کم ہو گئی ہے۔ مذکورہ دورانیے میں بیروزگاری  کی تعداد میں 4 لاکھ 32 ہزار افراد کی کمی ہونے سے  بیروزگاروں کی تعداد 3 ملین 2 لاکھ 10 ہزار افراد رہ گئی ہے ۔کاروباری دنیا اور ماہرین اقتصادیات نے ماہِ مارچ  میں روزگار کی فراہمی  پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے  اور اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل قریب میں بیروزگاری کی تعداد واحد رقم  کے ساتھ بیان کی جا سکے گی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک" شمالی ایجئین کے موتی نے عید منائی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ شمالی ایجئین کے موتی کے نام سے پہچانی جانے والی ضلع بالک ایسر کی خلیج ایدرے میت  میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی سیکٹر  کا کام عروج پر رہا اور سیاحوں کے رش نے سیاحتی تنصیبات کے مالکان کے لئے دوہری عید کر دی۔



متعللقہ خبریں