ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.06.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.06.18

986390
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 05.06.18

*** روزنامہ صباح " ترکی قندیل میں داخل ہو سکتا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ  نائب وزیر اعظم  اور حکومتی ترجمان بکر بوز داع نے کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی اب کے بعد بھی قندیل میں داخل ہو سکتا ہے کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بکر بوز داع نے کہا کہ جہاں بھی دہشت گرد ہوں گے جہاں بھی ترکی کے خلاف خطرہ ہو گا وہ جگہ ترکی کے ہدف پر ہو گی۔

 

*** روزنامہ اسٹار " امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہلاوے پھسلاوے  کا مرحلہ ختم ہونا چاہیے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں  لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکہ کے ساتھ منبچ کے موضوع پر اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہدف  سے ہٹنے کے مرحلے کا خاتمہ ضروری ہے  اور شام اس کے لئے  ایک اہم قدم ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " قومی جنگی بحری جہاز کی فروخت کا  کام آخری مراحل میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر دفاع  نور الدین جانکلی نے کہا ہے کہ مقامی و قومی امکانات سے چار جنگی بحری جہاز تیاری کے مراحل سے  گزر رہے ہیں اور اس دوران ان کی فروخت کے لئے جاری مذاکرات بھی آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ مذاکرات  نتیجہ پر پہنچنے کی صورت میں یہ ترکی  کی بڑی ترین دفاعی  مصنوعات کی برآمد ہو گی۔

 

*** روز نامہ خبر ترک " ترکی کی ڈرون وہیکل فرائض کے لئے تیار " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کاتمیر جی لر فرم کی تیار کردہ اور فوجی الیکٹرانک صنعت ASELSAN کے اسلحہ سسٹم میں شامل کئے جانے والے ریموٹ کنٹرول فائر پلیٹ فورم  میں سے پہلی وہیکل فیلڈ میں فرائض کی ادائیگی کے لئے تیار ہو گئی ہے ۔ ریموٹ کنٹرول پلیٹ فورم تجرباتی مرحلے میں کامیاب رہا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت " جگہ باقی نہیں بچی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے ضلع مُولا  کی تحصیل مارماریس کی بیچوں پر تیراکی کے حوضوں پر  اور واٹر پارکوں میں  دن بھر اور گلیوں اور کیفے ٹیریا میں رات بھر  تعطیلات گزارنے کے لئے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں  کا ہجوم لگا رہتا ہے اور ہوٹلوں میں کوئی خالی جگہ باقی نہیں بچی۔



متعللقہ خبریں