ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

04.05.17

964070
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح "ایردوان کی جانب سے اربوں ڈالر کی حامل بڑی  فرموں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی اپیل" کے زیرِ عنوان  لکھتا ہے کہ جنوبی کوریا  میں  بڑی فرموں کے منتظمین سے ملاقات کرنے والے صدر رجب ایردوان نے   ان سے کہا کہ"ترکی  میں سرمایہ کاری کرنے والا کوئی بھی غیر ملکی  پشیمان نہیں ہوا، ہم انہیں اہم سطح کی سہولتیں اور مواقع فراہم کرتے ہیں۔ " جنوبی کوریا کی اربوں ڈالر کا کاروبار کرنے والی  فرموں میں  سے  ہونڈائی، ایس کے، ایل جی، ہان وا، دائلیم اور جی ایس  کے اعلی سطحی منتظمین کو شرف ملاقات بخشتے   ہوئے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرنے والے صدرِ ترکی نے  ان فرموں سے ترکی میں پیداواری استعداد کو  بڑھانے اور لگزری گاڑیوں کو ترکی میں تیار کرتے ہوئے   نفع کی سطح میں اضافہ حاصل کرنے اور اس طرح ترک معیشت میں بھی حصہ ڈالنے کا کہا۔

روزنامہ خبر ترک  نے صدرِ ترکی کے  بیان"کہ ہم اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے اقتصادی جائزوں کو ملحوظ ِ خاطر نہیں رکھتے۔"  کو اپنی خبر کا موضوع بناتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ  اقتصادی درجہ بندی کے  ادارے اسیٹنڈرڈ اینڈ پورز  کے ترک معیشت کے حوالے سے جائزات  جانبدار اور کسی خاص مقصد کے حامل ہیں، ترکی کی ریٹنگ کر گرانے کا واقع  ایک نیا عمل نہیں، ہمیں اب اس کی عادت ہو گئی ہے۔  ان  کے یہ فیصلے ہمیشہ  سیاسی  نوعیت کے ہی ہوتے ہیں۔24 جون  کے انتخابات کے   بعد   یہ  ادارے   اپنے فیصلوں سے پیچھے  قدم ہٹانے  پر مجبور ہو جائینگے۔ یہ ہماری ریٹنگ میں  گراوٹ  لاتے ہیں لیکن دوسری جانب ہماری برآمدات بڑھ جاتی ہیں۔  شعبہ سیاحت میں امسال ہم 40 ملین سیاحوں کی میزبانی  کریں گے، جس سے 28 تا 29 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ دفاعی صنعت کے حوالے سے بھی  اہم  اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  کسی قسم کا اقتصادی مسئلہ موجود نہ ہونے والے   دور  میں کریڈٹ ریٹنگ میں  کمی  لانا کوئی مفہوم نہیں رکھتا۔

روزنامہ ینی شفق "استنبول  میں  سرمایہ کاروں کا تانتا"  کے زیر ِ عنوان لکھتا ہے کہ ایس  اینڈ پی کی 24 جون کے انتخابات سے پیشتر  نئی ریٹنگ   کا منہ توڑ جواب غیر ملکی سرمایہ کاروں  نے دیا ہے۔  سال کے پہلے 4 مہینوں میں  استنبول میں غیر ملکی  سرمائے سے قائم ہونے والی فرموں کی شرح میں 92 فیصد کا  اضافہ ترکی  پر اعتماد کا واضح مظہر ہے۔  اس دور انیہ میں  ترکی میں قائم ہونے والی ترک حصہ داری کی حامل غیرملکی    فرموں کی تعداد  20٫4 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20 ہزار 718 ہو گئی ہے۔

روزنامہ وطن" شعبہ سیاحت میں  تاریخی ریکارڈ" عنوان  کے تحت لکھتا ہے کہ ترک شعبہ سیاحت میں سال کے  پہلے تین ماہ میں  5 ملین سے زائد غیرملکی سیاح آئے ہیں جو کہ ایک  ریکارڈ ہے۔  اس میں  بیرون ملک میں مقیم ترک تارکین وطن کا بھی حصہ شامل ہے۔

روزنامہ  سٹار"دفاعی صنعت میں اہم سطح کی کامیابی" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ دفاعی صنعت میں 18 فیصد کی شرح کا حامل مقامی حصہ اب 70 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔  اس شعبے کا بجٹ بھی ساڑھے 5 ارب  ڈالر سے  بڑھتے ہوئے 60 ارب ڈالر تک ہو گیا ہے۔  ترکی کے ڈراؤن طیارے بائراکتار اور آنکا  ترک فوج کا چشم و چراغ ہیں۔ اتاک ہیلی کاپٹر   عالمی سطح پر اپنی  صنف میں دوسرا موثر ترین  جنگی ہیلی کاپٹر ہے۔  اسی طرح  قومی بندوق بھی  عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں