اخبارات کی جھلکیاں

28/03/18

939105
اخبارات کی جھلکیاں

***  روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے  روسی ہم منصب  ولادیمیر پوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔ اس بات چیت میں  صدر ایردوان نے  کمیر  اووو کے ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں    پر   پوٹن سے اظہار تعزیت کیا  ۔ بات چیت مِں  علاوہ ازیں  دو طرفہ تعلقات میں فروغ      کی بھی تائید کی گئی ۔

 

***  روزنامہ خبر ترک  کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے  اپنے ہفتہ وار پارٹی اجلاس کے دوران بتایا کہ  جمعرات کے روز   ترکی کی ممکنہ  اقتصادی شرح نمو      کا اعلان کیا  جائے گا  جو کہ امکان ہے کہ 7 اور  ساڑھے سات فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔

 

***"  ترک برآمداتی  حجم میں اضافے کا راز   "یہ سرخی روزنامہ اسٹار نے لگاتےہوئے  لکھا ہے کہ  خطے کی ناقص صورت حال  اور عالمی  معیشت میں کساد بازاری کے باوجود  گزشتہ سال   ترکی نے 157 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کی برآمدات کیں  جو کہ  جمہوری تاریخ  کا ایک ریکارڈ تھی ۔  اس ریکارڈ  کےلیے ترکی نے  دنیا بھر میں منعقدہ تمام  نمائشوں میں بھرپور حصہ  لیا  جس کے نتیجے میں اسے نئے تجارتی  شراکت داروں  تک رسائی   ممکن ہوئی ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ    سال رواں میں شعبہ سیاحت ایک نیا ریکارڈ قائم کر سکتا ہے ۔اس بات کا اظہار  انطالیہ ایوان تجارت و صنعت  کے صدر داود چیتین نے کیا اور بتایا کہ  سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سیاحوں  کی تعداد میں  30 فیصد اضافہ  دیکھنے میں آیا  اور اگر یہ صورت حال برقرار رہی توکوئی شک نہیں   یہ سال سیاحت کے اعتبارسے سودمند ثابت ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں