اخبارات کی جھلکیاں

07/03/18

924334
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ  صباح کے مطابق ،   صدر  اور انصاف و ترقی پارٹی کے رہنما  رجب طیب ایردوان نے پارٹی کےپارلیمانی  گروپ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران  کہا کہ مشرقی الغوطہ  کے واقعات  غیر انسانی ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  فیصلےکیے جاتے ہیں لیکن اُن پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ جب ان کو عملی جامہ نہیں  پہنانا تو پھران فیصلوں  کی کیا  وقعت ہے  ۔

*** اسی اخبار نے اپنی ایک مزید خبر میں اطلاع دی ہے کہ صدر ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب  ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت  کی   جس میں   شام کی صورت حال ،انسانی امدا دکی ترسیل اور  ترک فوج کا شام میں  جاری آپریشن شاخ زیتون کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

***"امریکہ سے موقف پر اتفاق پایا جاتاہے" یہ سرخی روزنامہ وطن نے  لگاتےہوئے  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو    کے بیان کو  جگہ دی ہے  کہ  جس میں انہوں نے بتایا کہ  شامی علاقے منبچ میں پیش قدمی سے قبل       رائے شماری  کے فیصلے پر امریکہ سے ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔اس متقفہ فیصلے کی روشنی میں   سب سے پہلے منبچ سے وائی پی جی کے شر پسندوں  کا اخراج ممکن بنانا ہوگا  جس کے  بعد وہاں کی  بے دخل عوام کی آباد کاری  کا آغاز کیا جائے گا۔

 

*** روز نامہ خبر ترک  کےمطابق ، وزیر اقتصادی امور نہاد زیبک جی نے  یورپی یونین  کے تجارتی امور کی نمائندہ سیسیلیا  مالم اسٹروم  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی  جس میں  فولاد اور الومینیئم  پر عائد درآمدی ٹیکس کی مد میں اضافے سے متعلق امریکی فیصلے کے بارے میں غور کیا گیا ۔بات چیت میں  اس بات کا  فیصلہ کیا گیا   کہ طرفین  عالمی  تجارتی تنظیم     کے پلیٹ فارم  پر   اس موضوع کے حوالے سےمشترکہ موقف اپنائیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار  نے  ادارہ برائے ملکیت  و حقوق اراضی   کے ڈاریکٹر  جنرل  مہمت ذکی عدلی  نے بتایا ہے کہ   حکومت ترکی نے غیر ملکیوں   کی  ترکی میں املاک کی خرید و فروخت  پر سے  پابندی مزید نرم  کر دی ہیں جس کے نتیجے میں   24 111 غیر ملکیوں نے   تقریباً 15508 عدد جائیدادیں   ترکی میں خریدی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں