ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.02.2018

ترک ذرائع ابلاغ

913535
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.02.2018

*** روزنامہ   سٹار  کی " فتح  ہماری ہے" کے زیر عنوان خبر کے    مطابق  صدر ایردوان نے آق پارٹی کے  آفیون قارا حصار  کے چھٹے  پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ترک مسلح افواج کے شام  میں جاری "شاخِ زیتون" فوجی آپریشن" کے بارے میں  کہا ہے کہ یہ فوجی آپریشن  اپنے نتائج حاصل کرنے تک جاری رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج نے   جبرا لوس، رائی، باب    کی طرح عفرین،  ادلیب اور منبیچ میں  بھی اپنی کامیابی کے لیے پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  اور روزانہ ہی  مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کو پنجے سے آذار کروایا  جا رہا ہےاور  یوں  ہم اپنی فتح کے قریب تک پہنچ چکے ہیں۔

 

***روزنامہ  وطن  کی "  علاقے میں  ایک بھی دہشت گرد موجود نہیں  رہے گا" کے زیر عنوان  خبر کے مطابق  وزیراعظم  بن علی یلدرم نےانقرہ میں  بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ   دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے   عفرین میں بہادری کی داستانیں  تحریر  کرنے  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سے اور ملک کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدوں سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک  اس جنگ کو جاری کھا جائے گا۔

 

***روزنامہ  صباح  کی " امریکہ کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے " کی زیر عنوان خبر کے مطابق  وزیر  خارجہ    مولو د چاوش اولو نے   میونخ  سیکورٹی  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ   شام میں مختلف ممالک جن کا اپنا اپنا ایجنڈہ موجود ہے  سب کے ساتھ    مذاکرات کو جار ی رکھنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے امریکی وزیر خارجہ    ریکس  ٹلرسن  کے دورہ ترکی کے  کے دوران مختلف سمجھوتوں پر دستخط  کیے جانے   کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے امریکہ ہمارے سے کیے گئے وعدوں کو  اس بار  ضرور پورا کرے گا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  کی "  وزارتِ خزانہ  نے  پہلے دو ماہ کے دوران  مارکیٹ کو  پر سکون بنادیا" کی سرخی کے تحت  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر اقتصادیات  اور نائب وزیر اعظم  مہمت شمشیک  نے کہا ہے کہ حکومت نے  جو اقدامات  اختیار کیے ہیں ان کے نتیجے میں    حکومت  نے اندرونی طور پر جو قرضہ  لے رکھا ہے  اس  کی شرح سو فیصد سے نیچے رہی ہے جس کی وجہ سے ملک  میں مارکیٹ کو اطمینان  کا  سانس لینے کا موقع میسر آیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت  نے  " قارس میں  ونٹر ٹورازم"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   انقرہ اور قارس  کے درمیان چلنے والی  اورینٹل ایکسپریس   کو استعمال کرتے ہوئے  قارس جانے والے سیاحوں کی تعداد میں  اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  ساری قامیش  ٹورازم   انجمن  کے  صدر   میر  حسن   تاش نے کہا ہے کہ  اورینٹیل  ایکسپریس   کے ذریعے  قارس  میں ونٹر   ٹورازم کو فروغ  دینے میں بڑی مدد ملے گی۔



متعللقہ خبریں