اخبارات کی جھلکیاں

07/02/18

905252
اخبارات کی جھلکیاں

***   "ترک فوج منبج میں بھی  داخل ہوگی۔ ایردوان"  یہ سرخی  روزنامہ ینی شفق نے  لگاتےہوئے  خبر دی ہے کہ  صدر رجب طیب  ایردوان نے  انصاف و ترقی پارٹی  کے ہفتہ وار گروپ اجلاس کے  دوران   شام میں جاری"   شاخ زیتون" آپریشن کے حوالے سے  کہا کہ  منبج کی عوام بے فکر رہے عفرین کے بعد  ہم اُن کی امانت لوٹانے کےلیے ضرور آئیں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار نے  وزیر خارجہ کے ایک نجی ٹی وی چینل پر  گفتگو کے بارے میں خبر دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ  جب بھی ہم دہشتگردوں کے خلاف  آپریشن  شروع کرتےہیں تو     عوامی  سلامتی کے بہانے ہم پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔

ہمارا امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ  دہشتگردوں کو اسلحے کی ترسیل اور بلا وجہ کی تنقید  بند کرے ۔

 

 

*** روزنامہ  صباح   کے مطابق،    امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹلرسن  اور  قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک کاسٹر   ترکی کا  عنقریب  دورہ کریں گے۔

 

 

***"   ترکی کا شمار  عالمی  فہرست   میں شامل دس ممالک  میں  "،یہ سرخی  روزنامہ خبر ترک نے  لگاتےہوئے بتایا کہ ترکی میں      سونے کے ذخائر   اس وقت 564اعشاریہ  8 ٹن  ہیں  جس نے  بھارت کو پیچھے چھوڑ تےہوئے دس اہم ممالک کی فہرست  میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔  سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکہ8133 ٹن کے ساتھ سر فہرست ہے جس کے بعد  جرمنی اور اٹلی کے نام آتے ہیں۔

 

*** روزنامہ  وطن نے کھیلوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ   ترکی کی  قومی باسکٹ بال کی خواتین کی ٹیم  2018 فیبا عالمی کپ  میں جن  ممالک سے مقابلہ کرے گی ان کے نام  جاری کر دیئے  گئے ہیں۔  اسپین میں ہونے والی قرعہ اندازی  کے نتیجے میں   ترکی   بی گروپ میں آسٹریلیا،ارجنٹائن  اور نائیجیریا  کے ساتھ شامل ہوگا۔

یہ مقابلے  22 تا 30 ستمبر کے درمیان  منعقد ہونگے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں