ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.02.2018

ترک ذرائع ابلاغ

902214
ترکی  کے اخبارات سے جھلکیاں  - 02.02.2018

*** روزنامہ سٹار   کی خبر کے مطابق صدر ایردوان نے کہا ہے ک"ہ  شاخِ زیتون " فوجی آپریشن بڑی کامیابی  سے جاری  ہے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے تک جاری رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ اب مغرب نے بھی  ہمارے حق پر ہونے کو قبول کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں پی کے کے اور پی وائی کا ہدف ترکی کا  نقصان پہنچانا   ہے اور ہمارا ہدف ان دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنا ہے ۔  

 

***روزنامہ خبر ترک    " 59 سال بعد ترک صدر ویٹکن   کے دورے پر " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  4 تا 5 فروری  ویٹکن  کا سرکاری دورہ کریں گے  اور ویٹکن  میں پاپ  فرانسیس سے ملاقات کریں گے۔   صدر ایردوان روم میں اٹلی کے صدر   سرگیو  ماتریلا سے بھی ملاقات کریں گے۔  صدر ایردوان 59 سال بعد و ٹیکن جانے والے ترکی کے  دوسرے صدر ہیں ۔

 

***روزنامہ   حریت   کی خبر کے مطابق  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ   سوچی میں ہونے والی مذاکرات  میں صدر پوتین براہ راست  دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ہمیں  ان مذاکرات میں شرکت کرنے والے  جن رہنماؤں کی فہرست  فراہم کی گئی ہے ان میں دہشت گردوں کا نام درج نہیں تھا لیکن   یہاں پر دہشت گردو بھی مدعو  کیے گئے ہیں جس کا اظہار ہم نے روس کےاعلیٰ حکام سے کردیا  ہے   اور وہ  ہمارے اس  ردِ عمل کے بعد  ہمیں اپنے موقف سے آگا کریں گے۔

 

***روزنامہ صباح  نے  " ترکی کی ایک اور کامیابی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی نے  اپنے دفاع کے لیے تیار کیے جانے والے  دفاعی  میزائیل   "حصاراے"  کا  آق سرائے  میں کامیاب تجربہ کیا ہے  اور اس موقع پر وزیر دفاع  نور الدین جانیکلی بھی موجود تھے۔

 

***روزنامہ    ینی شفق نے "  ترکی نے پانچ ماہ  میں ایک لاکھ 50 ہزار ٹن    ہزل نٹ برآمد کیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   دنیا میں  برآمدات کا 75 فیصد   اپنے ہاتھ میں رکھنے والے ملک ترکی نے  سن 2017-2018   کے پہلے  پانچ ماہ کے دوران  ایک لاکھ  50 ہزار ٹن  ہزل نٹ برآمد کیا ہے  اور اس سے  958 ملین  ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں