ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں01.02.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں01.02.18

901519
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں01.02.18

*** روزنامہ صباح " صدر ایردوان کی صدر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات" کی سرخی  کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں صدر ایردوان اور پوتن نے روس کے شہر سوچی میں منعقدہ قومی ڈائیلاگ کانفرنس اور شام  کے علاقے عفرین  میں موجود دہشت گردوں کے خلاف جاری شاخِ زیتون آپریشن   کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات   پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "حلقہ تنگ ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن  کے لئے ہمارا ترجیحی ہدف شامی زمین کو دہشت گردی کے ٹھکانوں سے صاف کرنا ہے۔ 700 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہمارے جوان سخت جدوجہد کر رہے ہیں اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے گرد حلقہ تنگ ہو رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "وزیر اعظم یلدرم کی طرف سے ماکرون کو جواب: فرانس کا خیال مجہول ہے"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے سرکاری دورے پر ترکی میں موجود لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  میں شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یلدرم نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے بیان کا جواب دیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "کہیں ایسا نہ ہو کہ عفرین آپریشن قبضہ آپریشن میں نہ تبدیل ہو جائے" ۔  یلدرم نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے اور اگر نہیں تو اسے جان لینا چاہیے  کہ ترکی یہ آپریشن شام پر قبضے کے خیال سے نہیں کر رہا۔  جب ہم فرات ڈھال آپریشن پر نگاہ ڈالتے ہیں تو جو چیز دکھائی دیتی ہے وہ یہ کہ فرانس کی سوچ مجہول ہے۔

 

*** روزنامہ وطن " تنجے لی میں عہد وسطیٰ  کے ایک دیو ہیکل مٹکے کی دریافت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ تنجے لی کے ضلعی جینڈر میری  کمانڈ دفتر سے منسلک ٹیموں نے دہشتگردی کے خلاف  جدوجہد کے دائرہ کار میں آپریشن کے دوران ایک آثار قدیمہ کو تحویل میں لیا ہے۔ یہ آثار قدیمہ ایک  ہزار سال قدیم گندم ذخیرہ کرنے کا مٹکا ہے کہ جس کے عہد وسطیٰ سے متعلق ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مٹکے کو تنجے لی ثقافتی ڈائریکٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "2017 کے اعداد و شمار رواں سال کے سیاحتی ایجنٹوں کے لئے امید کی کرن" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ  سال 2017 کے  سیاحتی اعداد و شمار میں سیاحتی آمدنی اور سیاحوں  کی تعداد میں اضافہ رواں سال  کے لئے  بھی سیاحتی ایجنٹوں کی امیدوں کو بلند کر رہا ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق  سال 2017 میں ترکی کی سیاحتی آمدنی  گذشتہ سال کے مقابلے میں 18.9 فیصد اضافے کے ساتھ 26بلین 283 ملین 6 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔



متعللقہ خبریں