اخبارات کی جھلکیاں

31/01/18

900401
اخبارات کی جھلکیاں

***"  شام کی حُر فوج   قوۃ الملیہ سے مشابہ ہے    : ایردوان"   یہ سرخی روزنامہ حریت نے  لگاتےہوئے صدر ایردوان    کے انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار گروپ اجلاس سے خطاب  کا حوالہ دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ   شامی حر فوج اپنے ملک کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے  جسے ترک فوج کا بھی تعاون حاصل ہے  اور یہ  مجھے   ترکی کی جنگ آزادی میں قوۃ الملیہ        کے کردار کی یاد دلا رہی ہے ۔

 

*** روزنامہ صباح   کے مطابق   وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  روسی ہم منصب  سرگی لیوروف سے ٹیلیفون پر بات چیت   کی جس میں  شام کے علاقے عفرین    میں جاری ترک آپریشن" شاخ زیتون"   کی تازہ  ترین صورت حال پر تبادلہ  خیال کیا گیا علاوہ ازیں ، بات چیت میں سوچی میں منعقدہ  شام اجلاس  سے متعلق بھی غور کیا گیا ۔

***روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ   ترک فوج نے  عفرین  میں عوام کو محتاط کرنےکے لیے   عرب،ترکی اور کردی زبانوں میں ضروری   پمفلٹ فضا سے پھینکے ہیں  جس پر  لکھا تھا کہ   قصبے کو دہشتگردوں سے پاک  کرنے میں ہماری مدد کریں کیونکہ یہ آپ کا   گھر ہے۔

 

*** روزنامہ وطن   نے  خبر دی ہے کہ  گزشتہ سال  انطالیہ  اور غازی پاشا کے ہوائی اڈوں سے مجموعی طور پر  10 ملین 4 لاکھ 86 ہزار سیاحوں نے   ترک سر زمین پر قدم رکھا ۔  معلوم ہوا ہے کہ  سال رواں کے آغاز سے شعبہ سیاحت میں حرکت دیکھنے میں آ رہی  ہے ۔

انطالیہ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق،  ماہ رواں کے دوران  تقریباً 92 ہزار 413 سیاح آئے  جو کہ گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ  ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق  کے مطابق، ترک ضلع بتیلس  کے قصبے تاتوان  میں واقع کوہ نمرود کے دامن میں  20 ایکڑ   اراضی پر  قائم کیے جانے والے ایٹمی گھر   کے ٹھیکے کےلیے بولی کا آغاز  کیا گیا ۔ تاتوان بلدیہ  کے ناظم فتاح اکسوئے  نے اس موقع پر کہا کہ اس ایٹمی گھر کے قیام سے   جلد ہی علاقے میں شمسی توانائی کی پیداوار  شروع  ہو سکے گی ۔

 



متعللقہ خبریں