اخبارات کی جھلکیاں

27/12/17

876574
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ وطن  نے  صدر رجب طیب ایردوان  کے دورہ چاڈ  کے حوالے سے خبر دی ہے۔ صدر ایردوان نے  چاڈ میں اپنے ہم منصب ادریس دیبی سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے بعد  ایک مشترکہ  پریس کانفرنس  میں   صدر ایردوان نے  کہا کہ   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کا فیصلہ  اس بات کا ثبوت تھا کہ   بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلہ  کتنا غلط تھا ۔ اگر خطے میں امن  چاہیئے تو  اس کے لیے  سن 1967 کے  معاہدے کے تحت سرحدوں کا تعین  کرنے اور القدس کو  ایک آزاد فلسطینی ریاست کا  صدر مقام قرار دینے کی ضرورت ہے جس کےلیے ہم اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

***روزنامہ صباح   نے"  یورپی ممالک نے اپنا رخ ترکی کی جانب کر دیا  "کے زیر عنوان سرخی چسپاں کرتےہوئے  لکھا ہے کہ  برطانیہ سمیت  دیگر یورپی ممالک کے سیاحوں     نے   ترکی کی سیر کےلیے قبل از وقت  بکنگ کروانا شروع کر دی ہے  جس میں  اس وقت 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔تھامس کُک  کے      ترکی کے  نمائندہ  ڈیانا ٹریولز کے جنرل مینیجر  براق تونبول نے بتایا ہے کہ حالیہ   دو سالوں کے دوران  پیش آنے والے بعض نا خوشگوار واقعات کا اثر سیاحت پر بھی پڑا مگر  آئندہ سال  کےلیے ابھی سے بکنگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے   جو کہ  ترکی  پر اعتماد کا اظہار بھی ہے ۔

 

*** روزنامہ اسٹار نے  انصاف و ترقی پارٹی کے نائب چیئر مین  جودت یلماز  کے حوالے سے لکھا ہے کہ  کہ  سن 2018     میں  ملکی   وسائل میں اضافے کا امکان ہے  جبکہ  سماجی تحفظ کےلیے حکومت    کے اخراجات کا تخمینہ  135 ارب ترک لیرے کے مساوی  ہے  اور   فی کس  آمدنی کا تناسب بھی  13 ہزار امریکی ڈالر  تک پہنچنے  کا امکان ہے ۔

 

 

*** روزنامہ ینی شفق  کےمطابق  ترکی،   توانائی سے متعلق پالیسیوں  کے حوالے سے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کروڑوں  ڈالر مالیت کے ان منصوبوں    کی مدد سے   توانائی کے غیر ملکی انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی  جس کے ساتھ ساتھ   ملکی خارجہ پالیسی میں توانائی   کا شعبہ بھی اہم کردار ادا کر سکے گا،جوہری توانائی،  ونڈ انرجی اور شمسی توانائی   جیسے اہم منصوبوں میں    ترکی نمایاں مقام حاصل کر سکے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے لکھا ہے کہ  دو ہزار سال پرانا ہرمس کا مجسمہ بازیاب کرلیا گیا ہے ۔ اس مجسمے کو ایک  جوڑے نے  ضلع چوروم سے بازیاب کرتےہوئے  عجائب خانے کے حوالے کر دیا جس پر انتظامیہ نے  جوڑے  کو انعام و اکرام سے بھی نوازا ۔

 ہرمس کو  عہد روم میں چوروں کے سردار  کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں