ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.12.2017

ترک ذرائع ابلاغ

876050
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.12.2017

 

*** روزنامہ وطن  نے  " مستقبل افریقہ کا ہے" کے زیر  عنوان  اپنی خبر میں صدر ایردوان کے اس خطاب کو نمایاں جگہ دی ہے جو انہوں نے  خرطوم یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے دوران کیا۔  صدر ایردوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سامراجی قوتوں کا تیل سونگھنا، شارک مچھلی کے خون سونگھنے سے زیادہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوڈانی بھائیوں نے بے انصافی پر مبنی پابندیوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ان کی کوئی اخلاقی قدر نہیں سامراجی تیل کی ایک بوتل کے لیے جھگڑا کرنے سے نہیں چوکیں گے کیونکہ  افریقہ کا براعظم اس حقیقت کا شاہد ہے۔ترک صدر نے جب کہا  کہ مستقبل افریقہ کا ہے جب تک ہم مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہےجیسے ہم بیت المقدس کے معاملے پر کھڑے ہوئے ہیں تو ہمیں  آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔

 

 

***روزنامہ سٹار  نے" ترکی کی   کابل حملے کی مذمت"  کے زیر عنوان  ترکی کی  وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کو جگہ دیتے ہوئے  اس حملے  کی شدید مذمت کی گی ہے۔ا فغانستان کے دارالحکومت کابل میں حساس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ہیڈکوارٹر کے باہر بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے  تھے ۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکا دفتر کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ملازمین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری تھا۔

 

***روزنامہ   حریت نے " غیر ممالک میں شاپس کی تعداد 32 تک پہنچ جائے گی"  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی  مشہور  فرموں  نے غیر ممالک میں اپنے نمائندہ  آفس یا  شاپس  کھولنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  اخبار کے مطابق  غیر ملکی کرنسی کی قدرو قیمت میں ہونے والی  اون نِیچ کے باوجود سن 2017 میں  ترکی کی پیداوار  میں اور برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ترکی کے بیورو ٹائم  آفس نے جارجیا میں اپنا نیا شو روم قائم کیا ہے۔ اس طرح  بیورو ٹائم   سن 2018 میں  غیر ممالک میں اپنے  شور رومز کی تعداد 32 تک پہنچانے کا ہدف رکھتاہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک  نے " بلجیم میں ترک باشندے کا اعزاز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  بلجیم میں سن 1990 میں" سینٹ جوز"  بلدیہ میں ملازم کی حیثیت سے  اپنی پیشہ وار زندگی کا آغاز کرنے والے  ایمر قیر نامی ترک باشندہ  فیڈرل پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگیا ہے ۔انہوں نے   سن 2000 میں  سوشلسٹ پارٹی   سے اپنی سیاسی کیریر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ فیڈرل پارلیمنٹ کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں