ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.12.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.12.17

873068
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.12.17

*** روزنامہ خبر ترک " آپ کے ابا و اجداد کہاں تھے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 42 ویں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے مدینے کی مقدس امانتوں کو بچا کر استنبول لانے والے فخر الدین پاشا کو قصوروار ٹھہرانے والی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اے ہم پر بہتان طرازی کرنے والے تمہارے اباواجداد  کہاں تھے۔ فخر الدین کا 2 سال اور 7 ماہ تک مدینے کی حفاظت کرنا، وہاں ان کی   ادا کردہ خدمات اور مزاحمت قابل تعریف و تحسین ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ یہ لوگ بغیر کسی قسم کی پشیمانی و شرمندگی محسوس کئے  یہ ہزیان گوئی کرنے کی حد تک بے بس ہیں کہ ایردوان کے اجداد مقدس امانتوں کو وہاں سے چُرا کر استنبول لائے  تھے۔ ان مقدس امانتوں  کو 2 ہزار افراد کے حفاظتی دستے کی ہمراہی میں استنبول بھیجنے سے فخر الدین پاشا کا مقصد ان امانتوں کو وہاں قبضہ کرنے آنے والوں سے بچانا تھا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے اجداد کے بارے میں زبان درازی کرنے والے آج کن لوگوں کے ساتھ مل کر کہاں اور کیا جوڑ توڑ کر رہے ہیں اسے ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " اب دنیا تبدیل ہو گئی ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کینیڈا کے شہر وانکوور میں16 جنوری کو متوقع شمالی کوریا سربراہی اجلاس میں ترکی بھی شرکت کرے گا۔ اوٹاوا میں ترکی کے سفیر سلجوق اُنال نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو وانکوور میں متوقع شمالی کوریا سربراہی اجلاس میں ترکی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ شرکت کا دعوت نامہ  کینیڈا کی طرف سے انقرہ بھیجا گیا ہے۔ اجلاس کینیڈا اور امریکہ کی میزبانی میں اور 1950 سے 1953 کے درمیان جنگ کوریا میں شامل ممالک کے حوالے سے منعقد ہو گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق "کنال استنبول سے  نکلنے والی کریزی  مٹی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سال 2011 میں کریزی پروجیکٹ کے نام سے شروع کئے جانے والے کنال استنبول پروجیکٹ سے نکالی جانے والی مٹی بھی کریزی قدوکاٹھ کی ہو گی۔ منصوبے کی بنیادیں سال 2018 میں رکھی جائیں گی اور بنیادیں رکھتے ہوئے 1.7 بلین مکعب میٹر مٹی نکالی جائے گی جس سے 3 جزائر، فری زون اور بندرگاہ بنانے کے علاوہ ہزاروں ٹرکوں کے ذریعے اس مٹی کو زرعی اراضی  میں پھیلایا جائے گا۔

 

*** روزنامہ وطن " ترک چائے  نے 23.7 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی نے رواں سال کے جنوری سے نومبر کے دورانیے  میں 4 ہزار 958 ٹن چائے برآمد کر کے 23 ملین 6 لاکھ 55 ہزار 899 ڈالر زر مبادلہ حاصل کیا۔ مشرقی بحر اسود  سے بھی سال کے 11 ماہ کے دوران 21 ممالک  کو 2 ہزار 939 ٹن چائے برآمد کر کے 10 ملین 9 لاکھ 49 ہزار 670 ڈالر زر مبادلہ حاصل کیا گیا۔ برآمد کی جانے والی چائے میں 8 ملین 5 لاکھ 89 ہزار 584 ڈالر مالیت کی چائے بیلجئیم کو، 6 لاکھ 89 ہزار 117 ڈالر مالیت کی چائے جرمنی کو  اور 4 لاکھ 62 ہزار 921 ڈالر مالیت کی چائے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو برآمد کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں