اخبارات کی جھلکیاں

13/11/17

846391
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ صباح  نے  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کے حوالے سے اپنی خبر کا حوالہ دیا ہے  جس  میں انہوں نے  شمالی عراق میں رونما ہونے والے زلزلے سے متعلق افسوس کا اظہار کرتےہوئے  ترک امدادی اداروں کی طرف سے  فوری طور پر امداد  پہنچانے       کا بھی عندیہ دیا ہے ۔

 

*** روزنامہ ینی شفق  نے  صدر رجب طیب ایردوان کے  غیر ملکی دوروں کے بارے میں بتایا ہے  کہ  وہ   آج سے  روس ،کویت اور قطر کے دو روں پر روانہ  ہو رہے ہیں۔

ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  صدر ایردوان  آج  روسی شہر سوچی  میں صدر پوٹین سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تجارتی  تعلقات ، ویزے میں نرمی    اور توانائی  جیسے منصوبوں پر  غور ہوگا۔

 روس کے بعد وہ  کویت  جائیں گے جہاں   دوطرفہ معاہدوں   پر دستخظ ہونگے جن میں  تجارت،سیاحت،دفاع اور تعلیم و ثقافتی شعبے شامل ہونگے بعد ازاں  قطر  کا دورہ ہوگا جس میں وہ  ترک۔قطر  اعلی حکمت عملی   پر مبنی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

***روزنامہ حریت   نے   وزیراعظم بن علی یلدرم کے   دورہ امریکہ کے دوران سی  این این  کے رپورٹر فرید زکریا   سے گفتگو کا حوالہ  دیا ہے ۔ اس انٹرویو میں   وزیراعظم  یلدرم نے فتح اللہ گولن  سے متعلق تمام شواہد کو  امریکی انتظامیہ کے ناکافی قرار دینے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ  کیا آج تک  امریکہ  سے کسی نے   11 ستمبر کے واقعات میں القائدہ   کے ملوث ہونے سے  متعلق  شواہد  کا جواب  طلب کیا  ہے امید ہے اس کا جواب آپ کی نظر میں  بھی   "نہ" میں ہوگا۔

 

*** روزنامہ  خبر ترک     کے  مطابق ، نائب وزیر اعظم برائے  اقتصادی امور  مہمت شیمشیک   نے  بعض عوامی اصلاحاتی  پیکیج سے متعلق کہا ہے کہ  ان اصلاحات  کے نفاذ سے   قومی خزانے کے مالی وسائل میں اضافہ ہوگا  جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی ترکی میں طویل المدت بنیادوں پر  اپنا پیسہ لگانے میں دلچسپی لیں گے۔

*** روزنامہ وطن   نے  خبر دی ہے کہ  39 ویں ووڈا فون  میراتھن کا انعقاد کیا گیا جسے    فرانس کے  ایتھلیٹ ابرا ہام  کیپروٹیچ  نے  2 گھنٹے  اور 11 منٹ میں  جبکہ خواتین    کے مقابلے میں  کینیا کی ایتھلیٹ  روتھ  چیپن گیٹیچ  نے 2 گھنٹے  22 منٹ میں   مکمل کیا ۔ اس دوڑ کا  اہتمام بلدیہ عظمی استنبول  اور استنبول اسپورٹس  کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس دوڑ کا فاصلہ  42 کلومیٹر تھا جس میں  1 لاکھ 25 ہزار افراد نے  حصہ لیا  اور  جس کا عنوان  "نئی نسل    کا محفوظ  اور درخشاں مستقبل " رکھا گیا تھا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں