ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.11.2017

ترک ذرائ ابلاغ

842575
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 07.11.2017

*** روزنامہ  حریت نے  "صدر ایردوان  روس اور کویت کے دوروں پر "کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان 13 نومبر  کو روس کا دورہ کریں گے۔صدر ایردوان روس میں اپنے ہم منصب  صدر ولاد میر پوتین سےسوچی میں  ملاقات کریں گے۔کریملن ترجمان  دیمتری پیس کوف نے دو سنومبر کو بیان دیتے ہوئےکہا کہ روس کے صدر ولاد میر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے علاوہ   شام اور عراق کی صورتِ   حال پر  بھی بات چیت  کی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سے قبل 28 ستمبر کو  انقرہ میں ملاقات ہوئی تھی۔صدر ایردوان 14 نومبر کو کویت کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ کویت کے  امیر شیخ صباح  ال احمدالجابر الصباح  سے ملاقات کریں گے ۔

 

***روزنامہ ینی شفق  نے " استنبول کی نئی علامت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ  نئے اتاترک  ثقافتی مرکز  کو متعارف کرواتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  یہ ثقافتی مرکز 2019  میں مکمل کرلیا جائے گا  جسے استنبول کی ایک نئی علامت کی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ  اپنی جدید  معماری کے باعث یہ عمارت سب کی  توجہ کا مرکز ہوگی۔ اس عمارت میں  2500 افراد کے اوپرا  ، کنسرٹ دیکھنے کی گنجائش ہوگی علاوہ ازیں  مختلف آرٹ گیلریز  اور  لائبریری کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے گزشتہ 15 سالوں میں  تین گنا ترقی کی ہے اور اس ترقی  کی علامت کے طور پر  یہ  ثقافتی  مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے جو استنبول کی  نئی علامت کی حیثیت اختیار کر جائے  گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے " ترکی کی جانب سے لبنان سے متعلق اعلامیہ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی نے اعلان  کیا ہے کہ وہ لبنان کے سیاسی اتحاد، یک جہتی، سیکورٹی اور خوشحالی  کے جاری رکھنے  کے معاملے میں  لبنان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے  لبنان کے وزیراعظم سعد ہریری   کے مستعفی  ہونے کے بارے میں کہا ہے کہ ترکی لبنان اور لبنان کے عوام کامکمل ساتھ دیتا رہے گا۔ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برادر اور دوست ملک لبنان کے وزیر اعظم  کے مستعفی  ہونے کی بعد کی صورتِ حال کا ترکی قریب سے جائزہ  لے رہا ہے اور فریقین سے اعتدال پسندی سے  کام لینے  کی  اپیل کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار نے " سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ  15 ہزار پوائنٹس کی بلندی تک پہنچ گیا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترکی کے   اسٹیٹ بینک  کی کاوشوں سے  3.86  تک  کی قدرو قیمت  تک پہنچنے والے  ڈالر کے امریکہ اور  ترکی کے درمیان ویزوں کے مسئلے کے حل کیے جانے کی خبر کے بعد اس میں مزید کمی دیکھی گئی  جس کے بعد استنبول اسٹاک ایکسچینج  میں  انڈیکس  ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس تک بلند ہوگیا جو کہ  ایک نیا ریکارڈ ہے۔

 



متعللقہ خبریں