ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔20

831135
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔20

روزنامہ سٹار نے "  ترک آجروں سے اپیل " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نائیجریا کے صدر محمد بخاری نے ترکی  میں سرکاری مذاکرات کے بعد  صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترک  کمپنیاں  نائیجریا کی ترقی کے لیے ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے تیار ہیں ۔ صدر محمد  بخاری کیساتھ مذاکرات میں توانائی کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا ہے۔  نائیجریا میں ناکافی ریفائنری کی گنجائش ایندھن اور بجلی کی قلت کا سبب بن رہی ہے ۔  ترکی ا س شعبے میں وسیع تجربات رکھتا ہے  اور نائیجریا کیساتھ مل کر  مشترکہ منصوبوں کو فروغ دے سکتا ہے ۔

 روزنامہ  حریت لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کی طرف سے 25 ستمبر کو غیر قانونی ریفرنڈم کروانے اور حکومت عراق کی مداخلت کے بعد  انقرہ میں  ایران کے نائب صدر اول اسحاق جہانگیری  کیساتھ    ملاقات کی ۔ انھوں نے کہا کہ آستانہ مذاکرات کے عمل  کے آغاز کے بعد جھڑپوں سے پاک علاقے تشکیل دینے اور یہاں پر بحران کو کم کرنے کے لیے ترکی، ایران، روس اور عراق کے درمیان پائی جانے والی مصالحت مستقبل میں جنیوا  مذاکرات کی راہیں ہموار کرئے گی ۔ شمالی عراق  کی حیثیت میں تبدیلی نہ صرف عراق اور شا م کی علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ  بنے گی بلکہ ترکی کے علاقے میں مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گی ۔اس صورتحال کی وجہ سے علاقے کے مستقبل کے بارے میں ترکی اور ایران کی حساسیت  ایک جیسی ہے ۔

روزنامہ صباح  نے " ٹی آر ٹی ورلڈ یورپ میں مہاجر بچوں کی آواز" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ  ٹی آر ٹی ورلڈ نے  نہ صرف  نشریات کے میدان میں  دنیا پر اپنی دھاک بٹھا   رکھی  ہے بلکہ  وہ سماجی ذمہ داریوں کے منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنا رہا ہے ۔ ٹی آر ٹی ورلڈ نے  یورپ میں موجود مہاجر بچوں  کی جانب امداد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ ٹی آر ٹی ورلڈ" ورلڈ سٹیزن" نام سے شروع کردہ منصوبے  کیساتھ بچوں کی اسمگلنگ ،جنسی  زیادتی اورجسمانی  عضو کی تجارت کی روک تھام کا مقصد رکھتا ہے ۔ ٹی آر ٹی ورلڈ لاپتہ بچوں کی تلاش  جس کا عالمی برادری خاموش تماشا دیکھ رہی ہے  کو بھی منظر عام پر لا ئے گا ۔ وہ یورپ کے مہاجر کیمپ میں موجود بچوں میں کتابچے تقسیم کرتے ہوئے  اور کارٹوں فلموں کیساتھ انھیں خطرات سے باخبر کرنے کا  ہدف رکھتا ہے ۔

 روزنامہ وطن  نے "  یورپی یونین ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہشمند " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے یورپی یونین کے سربراہان   کے برسلز میں  منعقدہ  اجلاس  کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یورپ کا کوئی بھی ملک ترکی کیساتھ رکنیت کے مذاکرات کو منقطع کرنے کا طرفدار نہیں ہے ۔ ہم ترکی کیساتھ مذاکرات کو جاری  رکھنا چاہتے ہیں ۔

 روزنامہ ینی شفق  نے  شام کی صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  ترکی میں دہشت گردوں کی راہداری کو بند کرنے اور خطرات کو دور کرنے کے لیے فرات ڈھال فوجی کاروائی شروع کرنے والے ملک ترکی نے سلامتی کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ شام کے علاقوں عازیز،جربلوس، البا ب اور عدلیب   کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد ترکی نے ا ب افرین اور منبیچ میں فوجی کاروائی شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ترکی اس منصوبے کے تحت فرات ڈھال فوجی کاروائی کو وسعت دیتے ہوئے جاری رکھے  گا ۔ عازیز،جربلوس، الباب  اور عدلیب  لائن پر سلامتی کی پٹی قائم کی جائے گی  ۔منبیچ اور افرین  کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور  اس کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد ترکی 911 مربع کلومیٹر جیسے   وسیع  علاقے میں سلامتی قائم کر لے گا ۔  



متعللقہ خبریں