ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔6

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔6

821688
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔10۔6

روزنامہ صباح   لکھتا  ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے ایران کے دورے سے واپسی پر  شمالی عراقی انتظامیہ کیطرف سے 25 ستمبرکو کروائے جانے والے غیر قا نونی   ریفرنڈم کا جائزہ پیش کرتے ہوئے  کہا کہ غیر قانونی ریفرنڈم کے لیے راہیں ہموار کرنےوالے بلاشبہ اس کا خمیازہ بھگتیں گے ۔ مسعود برزانی اپنے عزائم کو پورا   نہیں کر سکے گا  ۔

روزنامہ وطن نے وزیر داخلہ سلمان سوئے لو  کے اس بیان کو جگہ دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے  کے دہشت گردوں نے اب شمالی عراق ،ایران اور افرین کے علاقوں سے ترکی میں داخل ہونے کے بجائے نئی ٹیکٹیک اپناتے ہوئےلازکیے کے راستے بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم کے علاقوں میں داخل ہونے کی کوششیں  شروع کر دی ہیں۔ ترکی کے ضلع موعلا  میں پی کے کے کے سات دہشت گردوں کو زندہ گرفتار  کر لیا گیا ہے جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

روزنامہ حریت نے " بانسری نے زندگی بدل دی " کے زیر عنوان لکھاہے کہ  یتیم خانے میں پرورش پانے والی مروے بش اولو   نے جب اپنی ٹیچر  کو بانسری بجاتے دیکھا تو ا س کے دل میں  بھی بانسری بجانے کا شوق  پیدا ہوا۔انقرہ بل کینٹ یونیورسٹی کے بانسری ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اسے دنیا کے بہترین میوزک اسکولوں میں سے فرانس کی  نیس میوزک اکیڈیمی میں داخلہ مل گیا  ۔مروے کے اسکول کے اخراجات کو حکومت کی طرف سے برداشت کرنے کے لیے عائلی اور سماجی بہبود کی وزیر فاطمہ بتول  سر گرم عمل ہو   گئی ہیں ۔

روزنامہ سٹار نے" ارکان  مسلمان  مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن دنیا خاموش ہے " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ  عائلی اور سماجی  پالیسیوں کی وزیر فاطمہ بتول سایان قایا  نے خواتین کی سول سوسائیٹیز  کی  نمائندوں کیساتھ  ملاقات  کے دوران ارکان مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انھوں  نے عالمی برادری سے یہ اپیل کی کہ مظالم اور دباؤ کی شکار معصوم خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم کا خاموش دیکھتے ہوئے آپ مہذب ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتے ۔اگر دنیا ان مظالم کا خاموش تماشا دیکھے بھی تو ترکی ارکان کے مظلوم انسانوں کی امداد کو جاری رکھے گا ۔  

 



متعللقہ خبریں