عالمی برادری کو مودی کو لگام دینے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو

بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کے واقعے کی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے

811898
عالمی برادری کو مودی کو لگام دینے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی سرکارخون کی پیاسی ہوچکی ہے ، بھارتی اشتعال انگیز برداشت سے باہر ہے ، عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کو اسی طرح کاٹتا رہے گا۔

بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کے واقعے کی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، بھارتی فائرنگ میں 4بےگناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔ پیپلز پارٹی تمام پاکستانی شہدا کی وارث ہے اور رہے گی،شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ نریندر مودی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیر میں خون بہا رہے ہیں جبکہ لائن آف کنڑول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں