ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.09.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.09.17

809903
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں19.09.17

*** روزنامہ حریت " استنبول اقوام متحدہ کا مرکز " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ترک ہاوس کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا  ہے کہ تبدیل ہوتی شرائط  سے ہم آہنگی کے لئے اقوام متحدہ کا  اصلاحات سے گزرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اجلاس میں اصلاحات کا موضوع ایجنڈے پر ہے تاہم مجھے کوئی تعمیری اصلاحی کوشش دکھائی نہیں دے رہی۔ جو اصل چیز ہے وہ اقوام متحدہ کی ساخت پر کی جانے والی اصلاحات ہیں۔ ہم نے استنبول کے اقوام متحدہ کا ایک مرکز ہونے کی تجویز پیش کی ہے انسانی اقدار  کی بنیاد پر تعمیر کردہ ہماری خارجہ پالیسی  اور ڈپلومیسی کو مضبوط بنانے کے لئے یہ مرکز ہمارے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک " سرحد کی وارننگ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ پہلے صدر رجب طیب ایردوان نے اشارہ دیا تھا کہ  22 ستمبر  کو قومی سلامتی کمیٹی   سخت فیصلے کرے  گی اور   کل شانلی عرفا میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "مصنوعی حکومت بننے کی کوشش کرنے والوں کو  فوری طور پر  اس کا ضروری جواب دیا جائے گا"۔ انہوں نے کہا کہ "ترکی پُرعزم ہے اور ہم ذرّہ برابر بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ اسی روز ترک مسلح افواج نے بھی شرناک میں عراقی سرحد پر 100 کے قریب ٹینکوں ، ہوئٹزر توپوں اور بکتر بند گاڑیوں  کے ساتھ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ بارزانی کو متنبہ  کرنے کے لئے مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح "ترکی 5.5 فیصد  سے زیادہ ترقی کرے گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک ترکی کی اقتصادیات  میں 5.5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گا اور اسی شرح سے روزگار میں بھی اضافہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں ترکی کی اقتصادی  کامیابیوں کا رشک  سے ذکر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے نشریاتی ادارے  اور دنیا کی معتبر تنظیمیں تمام تر گلوبل  دباو، علاقائی بے اطمینانی اور جنگوں  کے باوجود ترکی کی اقتصادی کامیابیوں کی داستان کو ایک کہانی کی طرح بیان کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عالمی پرچیزنگ پاور پیریٹی کی رُو سے ترکی کی آمدنی 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار " خوراک کے سیکٹر میں دیو ہیکل فیسٹیول " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ علاقے میں دنیا بھر کے بڑے ترین فیسٹیول کے ہدف کے ساتھ "CNR فوڈ استنبول" فیسٹیول کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں ترکی میں  پہلی دفعہ خوراک، خوراک کی پیکنگ اور گھر سے باہر خوراک کے استعمال کے سیکٹر بیک وقت ایک جگہ پر جمع ہو رہے ہیں۔23 ستمبر تک CNR ایکسپو یشیل کھوئے میں متوقع اس فیسٹیول میں عالمی دیو ہیکل فوڈ کمپنیاں شرکت کریں گی اور سیکٹر کے سرفہرست مارکہ چار دن تک اپنی جدید ترین مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ فیسٹیول نئے کاروباری ساجھے داروں کے لئے ایک پلیٹ فورم کا کام کرے گا اور اس میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت 45 مختلف ممالک  سے ایک ہزار 500 فرموں کے حکام شرکت کریں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق" نئے شراکت داری بینک کھل رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی میں شرکت داری بینکاری کے ساتھ دلچسپی میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے ۔زراعت شراکت داری اور وقف شراکت داری   بینکوں نے سیکٹر میں ایک بڑے خلا کو پُر کر دیا ہے۔ شراکت داری بینکوں کی برانچوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ان بینکوں میں 14 ہزار 867 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔7 ستمبر 2017 سے سیکٹر میں جمع ہونے والے فنڈز کی مقدار گذشتہ سال کے آخر کے مقابلے میں 14 فیصد کے اضافے کے ساتھ 96 بلین 674 ملین لیرا تک پہنچ گئی ہے ۔رواں سال میں شراکت داری میں 20 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع کی جا رہی ہے اور دیگر بینکوں کے بھی شراکت داری بینکاری میں تبدیل ہونے کی بات زیر غور ہے۔  ادابینک، ترک تجارتی بینک اور املاک بینک کے شراکت داری بینکوں کی شکل میں دوبارہ سے کھلنے کا موضوع ایجنڈے پر ہے۔



متعللقہ خبریں