ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.09.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.09.17

802857
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں07.09.17

*** روزنامہ حریت " مردوں کی طرح بات کریں اور جو کرنا ضروری ہو کریں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ جرمنی کی طرف سے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے خلاف بیانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اگر آپ اس وقت یورپی یونین کے ساتھ  ترکی کے موجودہ تعلقات کو بھی ہضم  نہیں کر پا رہے تو سامنے آئیں اور مردوں کی طرح اس بات کو کھلے بندوں کہیں  اور اس سلسلے میں جو کرنا ضروری ہو کر گزریں۔ صدر ایردوان نے کہا کہ جرمنی کے ترکی مخالفت کو اپنے انتخابات  کے مرکزی خیال کی شکل دے دی ہے اور یہ بات  ہمیں بے اطمینان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا طرزِ سیاست  ہر وقت ترکی کے ساتھ، ہماری پارٹی کے ساتھ اور خود میرے ساتھ بر سر پیکار رہنے پر منحصر ہے اور یہ چیز یورپی ممالک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ انتخابات جرمنی میں کروائے جا رہے ہیں یا ترکی میں؟ میں کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ الجھنا بند کریں اور اپنے کام کی طرف دھیان دیں جو جتتا ہے جیتے  ہمیں اس سے کوئی  سروکار نہیں ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "توانائی کے موضوع پر بلغاریہ کے ساتھ تعاون " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک نے  بلغاریہ کے وزیر اعظم بوئیکو بوریسوو اور وزیر توانائی تیمنوزخا پیٹکووا کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے موضوع پر تعاون سے متعلقہ مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزراء نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد بین الوفود مذاکرات کی قیادت کی اور قدرتی گیس اور بجلی کے شعبوں میں اعلیٰ سطحی تعاون  کے لئے کاروائیاں کرنے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

 

*** روزنامہ اسٹار" بیرون ملک ترک شہریوں کی طرف سے اقتصادیات میں 33 بلین ڈالر کا حصہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ہر سال  عیدین یا پھر سالانہ تعطیلات گزارنے کے لئے ترکی آنے والے اوور سیز ترک، ترکی میں کئے جانے والے مصارف کے ساتھ اقتصادیات کی بڑھوتی  میں اہم   کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترکی کے محکمہ شماریات کے مطابق بیرون ملک مقیم ترک شہری سال 2012 سے لے کر رواں سال کے ماہِ جولائی تک کے ساڑھے 5 سال کے عرصے میں تقریباً 30.5 ملین دفعہ ترکی آئے اور ترکی میں اپنے قیام کے دوران تقریباً 33.2 بلین ڈالر کے سیاحتی مصارف کئے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک  " استادوں کے استاد  خالق حقیقی سے جا ملے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترک سوشیالوجی کے اہم ناموں میں پروفیسر ڈاکٹر شریف ماردین،  کچھ عرصے سے استنبول  میں زیر علاج ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ نماز ظہر کے بعد ینی کھوئے جامع مسجد میں نماز جنازہ   کی ادائیگی کے بعد  ماردین کو سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ وطن "دُرسن عالمی چیمپین بن گئے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقدہ عالمی اسٹارز ریسلنگ چیمپئن شپ  کے گریکو رومن کے 85 کلو کے مقابلے میں ترکی کے قومی ریسلر محمد فرقان دُرسن اپنے روسی حریف کو 3 کے مقابلے میں 5 پوائنٹ سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔ عالمی اسٹارز گریکو رومن ریسلنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان نے محمد فرقان دُرسن کو مبارکباد پیش کی ہے۔  



متعللقہ خبریں