ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔08۔24

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔08۔24

796656
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔08۔24

روزنامہ ینی شفق نے " چاوش اولو نے ٹلر سن کیساتھ ملاقات کی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلر   سن کیساتھ ٹیلفون پربات چیت کے دوران افغانستان ،عراق اور شام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

روزنامہ سٹار نےثقافت اور سیاحت کے وزیر نعمان قرتلمش کے صحافیوں کو دئیے گئےبیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جرمن سیاستدانوں کی  ترکی نہ جانے کی تمام تر اپیلوں کے باوجود امسال پہلے 6 ماہ میں استنبول آنے والے جرمن سیاحوں کی تعداد نصف میلین رہی ہے ۔ جرمنی کے ترکی کو بدنام کرنے اور منفی پروپگنڈہ کرنے کے باوجود جرمن  عوام پر ترکی کے بارے میں منفی اثرات مرتب نہیں کر سکا ہے اور  جرمن سیاحوں نے تعطیلات منانے  کے لیے ترکی کو ہی ترجیح دی ہے ۔

 روزنامہ حریت  نے " ترک انجینیروں کیطرف سے تیار ٹرک چین کی سڑکوں پر دوڑیں گے " جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  فورڈ آٹو سان کے چین جیالنگ لنگ موٹرز کارپوریشن جے ایم سی  کیساتھ ہونے والے موٹر ٹیکنالوجی، شاسی اور کیبن کی  تیاری جیسےمعاہدوں کے بعد  سے جے ایم سی   ٹریڈ مارک کیساتھ ترک انجینیروں کی طرف سے تیار جے ایم سی  ۔ ایچ ٹی ماڈل کے ٹرک چین میں استعمال کیے جائیں گے ۔ ان ٹرکوں کوفورڈ آٹو سان کی طرف سے چین میں فرائض انجام دینے والے ترک انجینئروں نے تیار کیا ہے ۔

روزنامہ سٹار نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے جان علکائے کی فلم عائلہ کے اوسکار کے لیے امیدوار فلم   ہونے کا اعلان کیا ہے ۔فلم کی  المیہ کہانی کا تعلق کوریا کی جنگ سے  ہے۔ فلم کے ہدایتکار جان علکائے ہیں اور کہانی ییغیت گر الپ نے تحریر کی ہے۔ فلم کے  اداکاروں میں چیتین ،تانیر ،اسمائیل اور علی التائے شامل   ہیں ۔  میلان انٹر نیشنل فلم فیسٹیویل میں بہترین  اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والی داملہ سیونمیز نے اس فلم میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں ۔  فلم کی موسیقی فاہر عتاق اولو نے ترتیب دی ہے ۔

روزنامہ وطن  نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یونیورسٹیوں کے مابین موسم گرما کے اولمپک مقابلوں میں  ترکی کی قومی ٹیکوانڈو کی کھلاڑی  ارم یامان نے 62 کلو گرام کی کیٹیگری میں  طلائی تمغہ حاصل کیا ہے ۔ تائیوان کے دارالحکومت تائی پی میں جاری مقابلوں میں ارم یامان نے جنوبی کوریا کی  رقیب جسو مون کو  شکست دیتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے شاندار کامیابی کیساتھ ملک کے سر کو فخر سے بلند  کر نے کی وجہ سے ارم یامان کو  مبارکباد دی ۔



متعللقہ خبریں