اخبارات کی جھلکیاں

23/08/17

794975
اخبارات کی جھلکیاں

***روزنامہ خبر ترک نے   صدر ایردوان  کے  حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ  شمالی شام کو  دہشتگردوں کی آماج گاہ  بننےکی اجازت ہر گز نہیں ہوگی ۔

 صدر  ایردوان نے یہ بات  اُردن کے دورے پر واپسی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے  کہی ۔

انہوں نے  شامی علاقے  عفرین  کے حوالے سے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے  کی   ذیلی شاخ پی وائی ڈی  کے زیر کنٹرول   اس شہر میں  ترک نواز کرد باشندے مقیم ہیں جسے دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے نہیں دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ  وطن    نے  خبر دی ہے کہ  امریکی وزیر دفاع جیمز میٹیس  نے تلعفر آپریشن  کے بعد   دورہ عراق سے واپسی پر اچانک   ترکی کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا ۔

اس یک روزہ دورے کے دوران  وہ  صدر رجب طیب ایردوان ، وزیر دفاع نور الدین جانیکلی اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  سے ملاقات کریں گے جس میں پی وائی ڈی       کو امریکی اسلحےکی فراہمی پر حکومت ترکی کے خدشات  سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ حریت  نے  لکھا ہے کہ  وزارت صحت و  توانائی و قدرتی وسائل  نے  ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے نتیجے میں  جوہری ٹیکنالوجی  کے شعبے میں دو اہم منصوبوں پر کام ہوگا۔

 اس پروٹوکول کی رو  سے،   ترک ایٹمی کمیشن   جوہری دوا سازی    میں تعاون   فراہم کرنے  سمیت  تابکاری  ، جوہری اور طبی آلات   کی کارکردگی  کو برقرار اور بہتر  رکھنے میں بھی معاونت کرے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار  نے  کھیلوں کے حوالے سے خبر  دی ہے کہ  پیرس میں منعقدہ   کشتی کے عالمی مقابلوں کی 130 کلوگرام  کیٹیگری  میں ترک پہلوان رضا قایا الپ نے طلائی تمغہ حاصل کیا ۔

قایا الپ نے  ایسٹونیا  کے  پہلوان ہائیکی  نابی   کو ہراتے ہوئے یہ مقابلہ جیتا جس پر صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیر کھیل  عثمان عشقین بک   نے کھلاڑی کو  مبارک باد  پیش کی ۔

 

*** روزنامہ صباح کےمطابق ، بالی ووڈاداکار آویناش سچدیو  نے ترکی کا پہلا دورہ کیا  ۔ اداکار نے بتایا کہ وہ انٹر نیٹ پر ترک ڈرامہ سیریلز   دیکھتے ہیں  اور ترکی میں  اُن کو حاصل پذیرائی پر وہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔

آویناش نے ترک کھانوں کو کافی پسند کیا اور بتایا کہ میں نے    گرانڈ بازار سے کافی خریداری  کی ہے  جن میں مختلف قسم کے مصالحے  شامل ہیں۔

بالی ووڈ اداکار   نے دوبارہ ترکی آنے کی خواہش  بھی ظاہر کی ۔

 

-------------------------------------------------------

 

 

 

 



متعللقہ خبریں