ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔07۔28

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔07۔28

779433
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں17۔07۔28

روزنامہ صباح نے " ترک اقتصادیات ترقی کی راہ پر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک اقتصادیات ترقی کی جانب گامزن ہیں۔  سرمایہ کاری پیداوار اور روز گار کے شعبے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔انھوں  نے اق پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارلیمانی نمائندوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی اقتصادیات مزید بہتر ہو رہی ہیں۔  ترکی میں نافذہنگامی حالات غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہیں ۔ وقت آنےپر ہنگامی حالات کو بھی ختم کر دیا جائے گا ۔

روزنامہ سٹار  نے  ترکی کی اقتصادی صورتحال  کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  استنبول بازار حصص میں بسٹ کا  100  کا انڈیکس 108٫605٫51  پوائنٹس کیساتھ بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم پانچ ارب لیرے رہا ۔  بینکنگ انڈیکس 1٫25 فیصد  اور ہولڈنگ انڈیکس 0٫71 تک پہنچ گیا ۔  سیکٹرز کے انڈیکس میں سب سے زیادہ منافع کمانے والا سیکٹر کان کنی رہا ۔

روزنامہ  حریت نے " عظیم منصوبے کے ٹینڈر میں دلچسپی "  جلی سرخی کیساتھ توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت نے قابل تجدید توانائی وسائل سٹریٹیجی کے دوسرے منصوبے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی  8 و نڈ ٹربائن تیار کرنے والی کمپنیوں نے پیش کش کی ہے ۔ ونڈ انرجی ٹینڈر ماہ اگست میں  پا یہ تکمیل کو پہنچے گا ۔ گلوبل ونڈ انرجی کی مارکیٹ کے 90 فیصد کی نمائندگی کرنے  والی  اور ٹینڈر میں حصہ لینے والی ان کمپنیوں کی دلچسپی کی وجہ  سے اس  منصوبے کو  انتہائی اہمیت حاصل ہو گئی ہے  ۔ ٹینڈر میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں چار جرمن کمپنیاں بھی موجود ہیں ۔

 روزنامہ خبر ترک  نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے سعودی عرب،بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، مصر، ایران اور اردن میں دکھائے جانے والے ترک ڈرامو ں کی وجہ سے انسانوں کے دلوں میں ترکی سے محبت اور دلچسپی بڑھ  گئی ہے ۔  عرب سیاح  جو ق در جوق خاصکر بحیرہ اسود  کی سیر کے لیے آ  نے لگے   ہیں ۔ بحیرہ اسود اپنی سر سبزو شادابی اور  قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے انسانوں کو اپنی جانب کھنچ رہا ہے ۔  ترک ڈراموں کی وجہ سے ترکی زبان سیکھنے والے سیاحوں  کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔  بحیرہ اسود کے علاقے کی سیر کرنے والے سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں عوزن گیول  اور عائی دیرے یائیلا

سر فہرست ہیں ۔  اس علاقے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں  50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ  ترکی عالم اسلام کا علمی مرکز بنے گا ۔  استنبول میں قائم ہونے والی انٹر نیشنل  اسلامک یونیورسٹی میں ترکی ۔عربی اور انگریزی  میں تعلیم دی جائے گی ۔ یہ یونیورسٹی عالم اسلام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں کرئے گی اور دین کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھی علمی جدوجہد کرئے گی ۔  اس یونیورسٹی کو قائم کرنے کے لیے  2015 سے کوششیں جاری ہیں اور عنقریب ہی  تیاریاں مکمل ہو جائیں گی ۔ اس یونیورسٹی کو 2019 اور 2020 تک قائم کر لیا جائے گا ۔وں نے اق پارٹی کی مرھوں ن اق پارٹی کے



متعللقہ خبریں