اخبارات کی جھلکیاں

12/07/17

769027
اخبارات کی جھلکیاں

*** روزنامہ ینی شفق نے  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے سوئٹزر لینڈ میں ختم ہونے والے قبرص مذاکرات کے  حوالے سے بیان  کو جگہ  دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  ہم نے اپنے موقف  میں    انتہائی  ثابت قدمی  کا مظاہرہ کیا  مگر یونان نے  اپنے بے سرو پا  مطالبات سے  اُنہیں  ناکامی سے دوچار کر دیا ۔

 

 

*** روزنامہ وطن  کے مطابق  صدر رجب طیب  ایردوان نے"  سربرینتسا قتل عام"  کی 22 ویں یادگاری تقریب  کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ  اس وحشیانہ قتل عام کے  ذمہ داروں  کو عدالت  کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے  کیونکہ یہ ایک معمولی واقعہ نہیں بلکہ المناک سانحہ ہے  جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی ۔

 

 

*** روزنامہ صباح  نے  خبر دی ہے کہ 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کی  پہلی  سالگرہ کے موقع پر    ملکی و غیر ملکی  معروف کمپنیوں کے افسران اعلی  یکجا ہوتےہوئے  اتحاد و یگانگت  سمیت  دنیا کو  پیغام دیں گے کہ ترکی، ایک   جاذب نظر  اور سرمایہ کاری کےلیے موزوں ترین ملک ہے۔

 

*** روزنامہ حریت نے  ترک    مالیاتی فنڈ کمیٹی کے صدر مہمت بوستان     کا بیان شائع کیا ہے جس میں انہوں نے  بتایا کہ  دنیا کے  ایک معروف  مالیاتی فنڈ نے   جدید ترین پیٹرو کیمیکل   کارخانے  پر مشتمل  صنعتی علاقے کے قیام  کےلیے  ترکی سے رجوع کیا ہے  جس  کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب ڈالرز ہوگی ۔

 

 

*** روزنامہ خبر ترک  نے  کھیلوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ  2017-2018 سپر  لیگ سیزن کا پہلا مرحلہ 11-12-13 اور 14 اگست کو   شروع ہوتےہوئے  24 دسمبر کو ختم ہوگا جس کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز 19 جنوری 2018 سے شروع ہوتےہوئے 20 مئی  کو اختتام کو پہنچے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں