ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.07.2017

ترک ذرائع ابلاغ

767852
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.07.2017

*** روزنامہ  سٹار نے " قطر کا دورہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں     لکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے  ہمبرگ میں  جی 20 سربراہی اجلاس  میں شرکت کے بعد  وطن واپسی پر  طیارے میں قطر سے متعلق سوالات کا  جواب دیتے ہوئے کہا کہ     امریکی او ر ر وسی صدور  سے ملاقاتوں میں  یہ  واضح ہوا کہ  وہ بھی  قطر  تنازعے کامذاکراتی حل چاہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد میں  خلیجی ممالک کے دورے پر  روانہ ہوں گا جس سے امکان ہےکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی ۔

 کویت کی اس معاملے میں ثالثی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی حمایت کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وہ قطر، کویت اور سعودی عرب  کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت کی  " ترک عوام  نے جمہوریت کا تحفظ کیا "  کے زیر عنوان خبر کےمطابق   امریکہ کے وزیر خارجہ ٹلر سن نے کہا ہے کہ ترک قوم  نے  دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی  کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جمہوریت کا تحفظ کیا ہے ۔انھوں  نے  استنبول میں منعقدہ 22 ویں انٹر نیشنل پٹرول کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر برات البائرک کو اس کانگریس کے انعقاد کی  وجہ سے مبارکباد دی  اور کہا کہ ترکی امریکہ کا ایک اہم حصہ دار ملک ہے اور یہ توانائی کی اہم گزر گاہ  کی حیثیت رکھتا ہے ۔15 جولائی کی ناکام بغاوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ ٹلر سن نے کہا ہے کہ ترک قوم  نے اپنے آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے جمہوریت اور ملک کو تحفظ دیا ہے  اور فیتو کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا  ہے ۔ میں  اپنی جان کا قربانی دینے والے ان باوقار اور دلیر انسانوں  کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک نے " ناکام بغاوت کے ایک سال بعد" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ15 جولائی  کی ناکام بغاوت کے کے ایک سال بعد منعقد ہونے والی تقریب  کا آغاز  شہد اکے لیے دعا سے کیا جائے گا۔ اس موقع پر ترکی کے مختلف علاقوں میں   پیدل مارچ کرنے کے ساتھ ساتھ   جمہوریت کے تحفظ کے لیے  ایک خاص مقام پر   اراکین ڈیوٹی بھی ادا کریں گے۔  اخبار کے مطابق صدر ایردوان بھی اس موقع پر منعقد ہونے والی   مختلف تقریبات میں  خود بھی حصہ لیں گے۔

 

***روزنامہ  صباح کی  "  ترکی توانائی  کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا"   زیر عنوان خبر کے مطابق وزیر توانائی و قدرتی وسائل  برات البائراک نے کہا کہ  حکومت   امن و امان  اور عوامی خوشحالی سے متعلقہ منصوبوں  کی تکمیل  میں سنجیدہ ہے ۔ وزیر توانائی نے  یہ بات  استنبول میں منعقدہ 22 ویں عالمی پٹرول کنونشن کے زیر اہتمام منعقدہ    تقریب انعامات سے خطاب  کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا  کہ  یہ کنونشن  تیل اور گیس  کی صنعت  اور اس کے مستقبل کے حوالے سے  امکانات  پر غورکرنے میں مفید ثابت ہوگی ، ترکی  توانائی  کے شعبے میں  سرمایہ کاری کو اہمیت دیتا ہے  جس کے نتیجے میں  ملک میں  بالخصوص برقی تنصیبات کے قیام میں  قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق نے " افرودیسیاس عالمی  ورثے کی فہرست  میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آئدن کی تحصیل  قارا جا سو  میں قدیم یونانی  اور سلطنتِ روم  سے عظیم شاہکاروں میں  افرودیسیاس  کو یونیسف کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق پولینڈ  کے شہر   قارا کو  میں منعقد ہونے والے یونیسیف  کے 41 ویں  عالمی ورثے کے اجلاس میں  ترکی کے شہر آئدن کی تحصیل  قارا جا سو  میں موجود  فرودیسیاس عبادت گاہ کو  عالمی قرثے کی فہرست میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا  اور اس طرح ترکی میں 17 مختلف  مقامات کو  عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں