ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں04.07.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں04.07.17

764359
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں04.07.17

*** روزنامہ اسٹار "ڈھکی چھپی پابندیوں کے مقابل قومی دفاع" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی نے حالیہ 15 سالوں میں مکمل کئے گئے مقامی منصوبوں کے ساتھ دفاعی صنعت میں ایک اہم مسافت طے کی ہے۔ اس سلسلے میں میلگیم منصوبے  کے چوتھے بحری جہاز 'کنالی ادا کورویتی' کو تُزلا کے مقام پر صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے منعقدہ تقریب کے ساتھ سمندر میں اتارا گیا۔ دفاعی صنعت  کے مقامی ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اگر ہم 15 سال سے اس حکمت عملی پر عمل پیرا نہ ہوتے تو آج اپنے ملک پر لگائی جانے والی پسِ پردہ پابندیوں کی وجہ سے نہ تو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر سکتے تھےا ور نہ ہی سرحد پار آپریشنوں کو جاری رکھ سکتے تھے۔ صدر ایردوان نے قومی ائیر کرافٹ کیرئیر کی تیاری کی بھی نوید سنائی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "بحیرہ ایجئین میں یونان کی طرف سے تحریک" کی سرخی کے ساتھ   شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یونانی کشتیوں نے روڈوس کے کھلے سمندر میں ترک پرچم بردار  اور M/V ACTنامی ڈرائی کارگو بحری جہاز پر فائرنگ کی۔ جہاز پر 16 گولیاں لگیں اور واقعے کے بعد جہاز کو ترک کوسٹل سکیورٹی کی دو کشتیوں کی ہمراہی میں مارماریس  کی طرف کھینچ  لیا گیا۔ یونان نے دعوی کیا ہے کہ جہاز کے بارے میں انہیں خبر موصول ہوئی ہے۔ تاہم انقرہ نے واقعے پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور واقعے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم انسانی زندگی کا خیال کئے بغیر کئے جانے والے اس اقدام کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دو ترک بندرگاہوں کے درمیان ڈرائی کارگو کی رسل رسائل کرنے والے اور غیر مسلح بحری جہاز  پر خواہ  کسی بھی سبب سے کیوں نہ ہو  فائرنگ  کرنے کی کوئی وضاحت  موجود نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ سے مشابہہ واقعے کی تکرار کے سدباب کے لئے ہم بین الاقوامی رائے عامہ کو اپنی توقعات سے آگاہ کرنے کو ضروری خیال کرتے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت "افراط زر مخالف سمت میں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ماہِ جون میں افراطِ زر میں بلندی کی توقع کی جا رہی تھی لیکن توقع کے برعکس افراطِ زر کی شرح 0.27 فیصد گر گئی جس کے نتیجے میں افراطِ زر کی سالانہ شرح کم ہو کر 10.9 رہ گئی۔ افراطِ زر میں کمی سے ٹماٹر، دودھ، انڈے اور پیٹرول کی قیمتیں  گر گئی ہیں۔ افراطِ زر میں یہ کمی 10 ماہ کے بعد ہوئی ہے اور توقع ہے کہ ماہِ جولائی تک جاری رہے گی۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "امریکی پروازوں میں لیپ ٹاپ کی ممانعت ختم ہو رہی ہے"  کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ توقع ہے کہ کل ،امریکہ کی  طرف سے استنبول کی  پروازوں میں لاگو کردہ  لیپ ٹاپ کی  پابندی  کو ختم کر دیا جائے گا۔ ٹرکش ائیر لائنز کے ڈائریکٹر بلال ایکشی نے اپنے تویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرکش ائر لائنز کی امریکہ کے لئے پروازوں پر لاگو کردہ برقی آلات  کی پابندی  کے 5 جولائی کو خاتمے کی  توقع کی جا رہی ہے"۔

 

*** روزنامہ وطن "گرمی نے ریکارڈ توڑ ڈالے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بحر روم کے علاقے میں 30 جون سے 2 جولائی کی تاریخوں کے درمیان گرمی کی لہر اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ شمالی افریقہ سے آنے والی گرمی کی لہر نے انطالیہ، مولا، اسپارتا، بردر اور بعض دیگر اضلاع میں گذشتہ 51 سال کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ حالیہ 3 دن میں بودرم میں 51 سال کے بعد درجہ حرارت نے  46.8 تک  پہنچ کر ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ انطالیہ میں 17 سال کے بعد درجہ حرارت 45.4 تک پہنچ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں