ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.05.2017

ترک ذرائع ابلاغ

739888
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.05.2017

***روزنامہ ینی شفق نے  " یورپی یونین کو تین اہم پیغامات" کے زیر عنوان  پنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر   رجب طیب ایردوان  نے  بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں  یورپی یونین  کونسل کے صدر  ڈونلڈ  ٹسک  اور  یورپی یونین کمیشن  کے صدر    جین  کلاڈ جنکر  سے اپنی ملاقات میں   بڑے اہم اور واضح پیغامات دیے ہیں ۔ اخبار کے مطابق صدر ایردوان نے  یورپی یونین کے رہنماؤں    کے ساتھ اپنے مذاکرات  میں  ترکی اور یورپی یونین  کے تعلقات کو نئے سرے سے   جانبر کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  صدر ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  ترکی کو تنہا چھوڑنے  کا گلہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔  انہوں نے   ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مارچ  2016 میں طے پانے والے سمجھوتےپر عمل درآمد کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے اور یورپی یونین سے  پناہ گزینوں کی امداد  کے بارے میں اپنے اوپر  عائد ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنے  کا احساس دلوایا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن  نے " ہم ترکی کے شکر گزار ہیں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھاہے کہ متحدہ   امریکہ  کی  اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ  نکی  ہیلی  نے ترکی کے علاقے حطائے میں جہاں پر   آٹھ ہزار   شامی پناہ گزین   موجود ہیں کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے  حالات کا  جائزہ لیا۔  انہوں نے ایک اسکول  کا دورہ کرتے ہوئے  طلبا اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولتوں   سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے طلبا  اور طالبات کو فراہم کی جانے  والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے حکومتِ ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

 

***روزنامہ  سٹار نے " مقامی گاڑی کی تیاری کی جانب پہلا قدم" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  صدر ایردوان  نے  ترک  چیمبرز  آف  کامرس اینڈ   اسٹاک ایکسچینج   کے  عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مقامی سطح پر  گاڑی تیار کرنے کی تجویز  کا فوری طور پر مثبت  جواب حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں   ترک  چیمبرز  آف  کامرس اینڈ   اسٹاک ایکسچینج     نے اپنی کاروائی کا  آغاز بھی کردیا ہے۔  ترک  چیمبرز  آف  کامرس اینڈ   اسٹاک ایکسچینج    کے چئیر مین    رفعت حصارجیکلی اولو  نے روڈ میپ وضح کرنے کے لیے  سائنس  اینڈ ٹکنولوجی  کے امور کے وزیر  فاروق اؤزلو  سے ملاقات کی اور اس معاملے پر بات چیت کی اور  ترکی کی مقامی سطح پر پہلی گاڑی کو پرائیویٹ سیکٹر میں تیار   کرنے  اور تاریخ کے جلد ہی اعلان کیے جانے سے آگاہ کیا۔

 

***روزنامہ صباح  نے " ترکی سرمایہ کاری کے لیے اپنی کشش برقرار رکھے ہوئے ہے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی امریکن بزنس کونسل  کا متحدہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن  میں اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ اجلاس  کے تمام شرکاء نے  ترکی میں اصلاحات کو جاری رکھنے اور  یوں سرمایہ کاری کے موقع پیدا کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ۔  انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت    غیر ملکی  کمپنیوں کے لیے  ایک جاذبِ نظر  ملک کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   ترکی کی نوجوان نسل،  جغرافیائی حیثیت اور اصلاحات کی وجہ سے ترکی  غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی جانب  کھینچے ہوئے ہے اور یہ سلسلہ  مزید کئی سال تک جاری رہے گا۔

 

***روزنامہ  حریت نے  برطانیہ میں دہشت گردی کے حملے میں جان بحق ہونے والے   مارٹین  حقان ہیٹ  کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ   مارٹین  حقان ہیٹ   کی والدہ کا تعلق ترکی سے  ہے اور  مارٹین حقان  ہیٹ  نے    فیس بک  پر  اپنا  تعلق ترکی سے ہونے اور  مانچسٹر میں زندگی بسرکرنے سے متعلق پہلے ہی سے   فیس بک پر  اپنی معلومات کو شیئر کر رکھا ہے۔   اس پر متحدہ امریکہ کے مشہور  گلوکار  ماریح کیری نے انسٹرا گرام  پر حقان کی تصویر والی شرٹ  پہن کر  حقان کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔



متعللقہ خبریں