ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں25.05.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں25.05.17

739163
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں25.05.17

*** روزنامہ اسٹار "صدر ایردوان نے مقامی گاڑی کے لئے ٹرکش چیمبر آف کامرس اینڈ ایکسچینج کموڈٹی سے وعدہ لے لیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان  نے ٹرکش چیمبر آف کامرس اینڈ ایکسچینج کموڈٹی  TOBBکی جنرل کمیٹی سے خطاب کے دوران TOBB کے اراکین سے مقامی گاڑی کی تیاری کی خواہش کا ایک دفعہ پھر اظہار کیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ "آئیے سو فیصد مقامی   پیداوار گاڑی کو "میڈ ان ترکی" کے عنوان کے ساتھ TOBB کے پلیٹ فورم سے تیار کریں۔TOBB کے سربراہ رفات حصار جک اولو نے بھی اس کے جواب میں کہا کہ " ہم اسے تیار کریں گے بس آپ ہمارے ساتھ رہیں  ہمارے لئے یہ کافی ہے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "شام کے لئے نیا دروازہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک فورسز اور آزاد شامی فوج کی طرف سے جاری فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کئے گئے شامی  علاقے چوبان  بے میں ایک سرحدی چوکی قائم کی جا رہی ہے۔ اس نئی سرحدی چوکی کے، علاقے میں، موئثر ترین شکل میں استعمال کئے جانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت میں اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات  میں اہم مقام کے حامل ہاوسنگ سیکٹر میں مارکہ آجروں کی حوصلہ افزائیوں اور   کم شرح سود   کی وجہ سے فروخت میں اضافہ جاری ہے۔ ترکی کے محکمہ شماریات کے کل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہِ اپریل میں مکانات کی فروخت گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 446 مکانات تک پہنچ گئی ہے۔ ماہِ اپریل میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت 2.7  فیصد اضافے کے ساتھ 624 مکانات رہی۔

 

*** روزنامہ وطن "قابل تجدید ایوارڈ ایر دیمیر کے لئے " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ یورپ  کے تعمیر و ترقیاتی بینک EBRD کی طرف سے رواں سال ساتویں دفعہ منعقدہ "قابل تجدید ایوارڈ " کی تقریب میں قابل تجدید انرجی کی کیٹیگری میں ترکی کی فولاد اسٹیل پاور ایردیمیر  کو گرینڈ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ فوجی امداد  کے ادارے OYAK معدنی و میٹرولوجی گروپ  کی کمپنیوں میں سے اِس دیمر کو پریشر انرجی سے بجلی بنانے کے TRT پروجیکٹ پر قابل تجدید ایوارڈ  کے دائرہ کار میں گرینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "چلنے سے معذور تھی اڑنے لگی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانیہ سے تعطیلات گزارنے کے لئے ترکی کے علاقے فتحئیے آنے والی 19 سالہ معذور روزا سپینسر نے بابا داع سے مصطفیٰ کمال اوزترک  کی ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کی۔ پیدائشی طور پر چلنے سے معذور سپینسر نے اڑنے کا مزہ لیا۔



متعللقہ خبریں