ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں18.05.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں18.05.17

734969
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں18.05.17

*** روزنامہ خبر ترک " شام کے موضوع پر انہیں ہمارا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد واشنگٹن میں ترکی کے سفارت خانے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں بتایا ہے کہ شام میں دہشت گرد تنظیم PYD کے ساتھ امریکہ کا اتحاد ایک ناقابل قبول صورتحال ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شام کے موضوع پر انہیں ہمارا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔ لیکن علاقے میں ترکی فیلڈ میں ہر حال میں موجود رہے گا خواہ  وہ شام ہو یاعراق۔  صدر ایردوان نے کہا کہ فیصلے کرنے کے عمل میں بھی ترکی کو باہر نہیں رکھا جا سکتا۔ یوں بھی آنے والے دنوں میں نیٹو سربراہی اجلاس متوقع ہے وہاں بھی ہم ان موضوعات پر بات کریں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار "'دنیا پانچ سے بڑی ہے 'کے ساتھ گٹرس کا تعاون" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان سالوں سے "دنیا پانچ سے بڑی ہے" کی بات کر  رہے ہیں اور اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے بھی اس نقطہ نظر کی حمایت کر دی ہے۔ انتونیو گٹرس نے فرانس کے شہر سٹراس برگ میں جاری یورپی پارلیمنٹ جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ "اقوام متحدہ کو زیادہ موئثر بننے کے لئے  اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ رکن ممالک  کے عوام کا اعتماد حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔

 

*** روزنامہ صباح "ترک فرموں کی بیرون ملک سرمایہ کاری میں 10 گنا اضافہ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی DEİK کی بیرون ملک سرمایہ کاری ٹریڈ کونسل اور بین اینڈ کمپنی کی تیار کردہ رپورٹ کے ساتھ سال 2017 میں  ترک کمپنیوں  کی بیرون ملک سرمایہ کاری کے انڈیکس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترک کمپنیوں نے 10 سال میں 28 بلین ڈالر مالیت  کی شراکت داریاں اور خرید کر کے 8 بلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی ہے۔DEİK کے سربراہ عمر جہاد واردان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سرمایہ کاری میں حالیہ 15 سالوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے اور اضافے کا یہ رجحان مستقل جاری ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "ماسکو میں ترک فیسٹیول " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ "ترکی فیسٹیول "  کا انعقاد ماسکو میں ہو رہا ہے۔ یہ فیسٹیول ترکی کی ثقافت ، سیاحت  اور فنّی اقدار کو متعارف کروائے گا۔  فیسٹیول وزارت سیاحت و ثقافت، ترکی ہوٹل مالکان کی فیڈریشن، ترکی سیاحتی ایجنٹوں کی یونین، ترکی سیاحتی سرمایہ کاروں کی یونین، ٹورسٹ گائیڈ یونین، ترکی ہوٹل مالکان کی یونین اور روس۔ترکی کاروباری حضرات کی یونین  کے تعاون سے 16 سے 18 جون کو منعقد ہو گا۔

 

*** روزنامہ وطن " ترک ٹیلی کوم کے لئے جدت و اختراع ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ   خبر میں لکھتا ہے کہ دنیا کی  معروف  کارپوریٹ سوفٹ وئیر کمپنیوں میں سے SAP کے "SAP HANAN 2017 اختراعی ایوارڈ "کے لئے ترک ٹیلی کوم کو "خصوصی اعزازی ایوارڈ  " کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں ترک ٹیلی کوم کے فنانشیل آپریشن، روپورٹنگ، منصوبہ بندی و کارکردگی جیسے مراحل کو ایک واحد سسٹم سے منسلک کر کے کارکردگی اور رفتار میں اضافے کرنے کے خصوصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں