ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.03.2017

ترک ذرائع ابلاغ

700010
ترکی  کے اخبارات  سے جھلکیاں - 27.03.2017

***سامعین  کرام روزنامہ ینی شفق  کی "دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے پر یورپ کی مذمت " کے زیر عنوان خبر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان   نے استنبول میں  عوام  سے خطاب  کرتے ہوئے  16 اپریل کو ہونے والے  ریفرنڈم     کے بارے میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک سوئٹزر لینڈ ، ہالینڈ، بلجیم اور جرمنی  کو متنبہ کرتے ہوئے  کہا کہ آپ لوگ  ہمیں  دکھ پہنچا    رہے  ہیں  لیکن یاد رکھیے  کل   کو آپ کو خود ہی دکھ جھیلنا پڑے گا ۔ ابھی یہ آغاز  ہے ۔ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔  انہوں نے شام  کو پیغام دیتے ہوئے نیٹو کے اتحادی ممالک    کو شام میں   موجود دہشت گرد تنظیموں   پی کے کے اور پی وائی ڈی  کی پشت پناہی  کرنے کے بارے میں متنبہ  کرتے ہوئے کہا کہ  اگر کسی ملک نے ہمارے ہمسایہ ملک شام کےٹکڑے ٹکڑے کرنے اور ترک قوم کو بھی تقسیم کرنے  کی کوشش کی تو    پھر ہم ان کو بھی سبق سکھادیں گے۔ پھر ہم چھوٹے یا بڑے ملک  کا امتیاز نہیں کریں گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  نے " بلغاریہ میں  عام انتخابات "  کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا  ہے کہ  کل ہونے والے عام انتخابات  میں دوہری  شہریت رکھنے والے  افراد کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر ترک ووٹروں کو  بیلٹ بکس  میں  ووٹ ڈالنے سے باز رکھنے کے لیے   رشین زبان میں  درخواست لکھنے  پر مجبور کیا گیا جس پر کئی ایک ترک ووٹ ڈالنے سے  محروم رہے۔

 

***روزنامہ حریت نے "  روسیوں کو بھی بلا پاسپورٹ ترکی آمد کی اجازت کی تیاریاں "  کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ریفرنڈم کی تیاریوں میں مصروف وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے انطالیہ میں مقیم  روسی باشندوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر روسی باشندوں کو بلا پاسپورٹ  ترکی آنے کی جازت دینے کے لیے ائیر پورٹ پر شناختی کارڈ  کا جائزہ لینے  والی مشینیں  نصب کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح  نے " آٹو موبائل صنعت  کا 1917 کا ہدف" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ گاڑیوں کی صنعت 2017 میں ہدف کو بڑھاتے ہوئے   ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوششوں میں  مصروف  ہے ۔ گاڑیوں کی صنعت سن 2017 کے  کے اواخر تک  ایک ملین  چھ لاکھ پچاس ہزار  گاڑیوں کی تیاری کا ہدف رکھتی ہے جس سے  27 ملین  ڈالر  کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ سٹار نے "  اپنے دور  کے عظیم ترین گلوکار ہوزے کاریریسن    کے  ورلڈ ٹور کے دائرہ کار میں  استنبول آکر  اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کے دل جیت لیے۔  



متعللقہ خبریں