ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.03.17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.03.17

695882
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں21.03.17

*** روزنامہ وطن  " برآمدات میں ریکارڈ کی توقع" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر اقتصادیات  نہات زیب کچی نے کہا ہے کہ ترکی کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں ممالک کی برآمدات میں گراوٹ آ رہا ہے لیکن ہماری برآمدات بلندی کی طرف مائل ہیں۔ خارجہ اقتصادیاتی تعلقات کمیٹی DEİK کی طرف سے منعقدہ ترکی ۔ لکسمبرگ ٹریڈ فورم کے افتتاحی خطاب  میں زیب کچی نے کہا ہے کہ سال 2017 ایک ایسا سال ہو گا کہ جس میں برآمدات  دوبارہ سے بڑھوتی کی طرف مائل ہوں گی اور مارچ  کے آخر تک  ہم نئی تاریخی بلندی تک پہنچ سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح "سورج پر انقلاب " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات آلبائراک  نے کہا ہے کہ  کریزی پروجیکٹ کے نام سے پہچانے جانے والے قونیہ ۔ کھارا پنار  میں متوقع ایک ہزار میگاواٹ  سولر انرجی  پروجیکٹ کے ٹینڈر میں کالیون۔ہانوا گروپ نے سب سے  موزوں تجویز پیش کی ہے۔ وزیر توانائی نے اس ٹینڈر کو ایک انقلاب  کا نام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ 1.3 بلین ڈالر  کی اس سرمایہ کاری سے ترکی سولر انرجی کی ٹیکنالوجی کی پیداوار دینے والا ملک بن جائے گا۔

 

*** روزنامہ "نیوزی لینڈ میں ترک یادگار" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولنگٹن میں پوکیاہو قومی جنگی یادگار کے پارک  میں ترک یادگار کا تقریب کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے غازیوں کے امور کے وزیر ڈیوڈ بینیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اس یادگار کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ولنگٹن میں ترکی کے سفیر ایرگن  نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیلی بولو پر حملے اور اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ چناق قلعے نے ایک تاریخ رقم کی اور یہ جنگ دور حاضر کی   "باوقار ترین جنگ" کا مقام رکھتی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت "قالن  کی طرف سے گیت کی ویڈیو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدارتی مشیر اعلیٰ ابراہیم قالن کو سیاسی کیرئیر کے ساتھ ساتھ موسیقی  سے  دلچسپی کے حوالے سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ ساز بجا کر گیت گاتے ہوئے ابراہیم قالن کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں قالن "میں نے ندی سے ایک رومال لیا" نامی گیت گا رہے ہیں اور ساز بجا رہے ہیں۔ گیت میں ان کی آواز نے سننے والوں کو مدہوش کر دیا  اور ویڈیو نہایت تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے۔ ابراہیم قالن نے اس سے قبل بھی 15 جولائی کے شہدا کے لئے "دیکھو ابھی اور بہت کچھ ہے" نامی گیت گا کر بہت داد و تحسین حاصل کی تھی۔

 

*** روزنامہ اسٹار " استنبول میں فیشن کا وقت" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ  استنبول کے علاقے بے اولو میں ترک فیشن انڈسٹری سے دنیا کو متعارف کروانے کے لئے "مرسڈیز۔ بینز فیشن ویک استنبول" کا آغاز ہو گیا ہے۔ فیشن ویک میں فیشن شو  اور دیگر  رنگ برنگے شوز شامل ہوں گے اور  فیشن ویک 5 دن تک جاری رہیں گی۔



متعللقہ خبریں